اتوار, جون 14, 2026
ہومبزنسوفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے ایک متوازن بجٹ پیش...

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد: سرپرست اعلی آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026–27 مجموعی طور پر ایک متوازن بجٹ ہے۔ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر دی گئی ریلیف اور ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے گی اور سرمایہ کاری کے رجحان کو بہتر بنائے گی، سپر ٹیکس میں کمی اور ودہولڈنگ ٹیکس میں نرمی کاروباری برادری کے لیے حوصلہ افزا ہے۔بجٹ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں احسن بختاوری نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی اور سپر ٹیکس میں تخفیف ایک مثبت پیش رفت ہے، جبکہ آئی ٹی اور ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے دی گئی سہولیات سے برآمدات اور روزگار کے مواقع میں بہتری متوقع ہے، انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے لیے 88 ارب روپے کی تخصیص قابلِ ستائش ہے، تاہم برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کے لیے اس میں مزید وسعت کی ضرورت ہے۔ فکسڈ ٹیکس سسٹم ایک اچھا اقدام ہے لیکن اس کے عملی نفاذ کے لیے واضح طریقہ کار اور شفافیت انتہائی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے مزید واضح اور عملی ریلیف اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ آسان کاروبار (Ease of Doing Business) کے حوالے سے مزید جامع اصلاحات کا اعلان بھی ضروری ہے۔ مجموعی طور پر یہ بجٹ ایک متوازن کوشش ہے، لیکن مہنگائی میں کمی، صنعتی بحالی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے مزید واضح روڈ میپ درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کا شعبہ ہمیشہ سے ہی ترجیح کا حامل نہیں رہا،اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے بھی اس پر کوئی خصوصی توجہ نہیں دی،ضرورت اس امر کی ہے کہ زراعت کے شعبے کو خصوصی توجہ دی جائے نہیں تو آہستہ آہستہ کاشتکار اپنی فصلوں کا صحیح معاوضہ نہ ملنے پر یہ کام چھوڑ دینگے،ان کو اپنی محنت کا مناسب معاوضہ ملنا انتہائی ضروری ہے،یہ تبھی ممکن ہے جب تمام ایگرو پراڈکٹس کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے،تاکہ ہمارے مقامی کاشتکار کو اپنی فصل کی مناسب قیمت مل سکے،اس سلسلے میں گندم،چینی کی طرح کپاس اور دیگر خوراک کے آئٹمز کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے،اس سے زرمبادلہ بھی بچے گا اور کاشتکار اس طرف متوجہ ہوگا ،حکومت اس شعبے کی حوصلہ افزائی کرے کیونکہ اسمیں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین