جمعہ, اکتوبر 23, 2026
ہوماسٹاکانٹرپول لمیٹڈ کی پیداوار میں توسیع اور توانائی کی لاگت میں کمی...

انٹرپول لمیٹڈ کی پیداوار میں توسیع اور توانائی کی لاگت میں کمی سے منافع میں بہتری آئی ہے، اے کے ڈی سکیورٹیز

اے کے ڈی سکیورٹیز نے انٹر پول لمیٹڈ کے حوالے سے جاری اپنی تجزیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کمپنی کے اہم شعبوں میں توسیع کے باعث پیداواری حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ پیداواری گجنائش کے بہتر استعمال اور توانائی کی لاگت میں کمی کے باعث منافع کے مارجن میں بہتری آئی ہے جبکہ شرح سود میں کمی اور ورکنگ کیپٹل کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے مالیاتی اخراجات میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اے کے ڈی سکیورٹیز کمپنی کے حصص میں سرمایہ کاری کو اہم قرار دیتا ہے۔

اے کے ڈی سکیورٹیز کی انٹرپول لمیٹڈ کے حوالے سے جاری کردہ ایگزیکٹو سمری کے اہم نکات میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کا خالص منافع (Net Profit)  4.3 ارب روپے ہوگیا ہے اس طرح فی حصص  آمدن 3.1 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے میں کمپنی کو 2.8 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔ اس طرح فی شیئر آمدن 2 روپے تھی۔  اس طرح کمپنی کی آمدن مین سالانہ بنیادوں پر  53فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

کمپنی کی کل آمدن (Revenue) 49.7 ارب روپے  جو کہ 179 ملین امریکی ڈالر کےمساوی رہی۔  اس طرح  کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 43.8 ارب روپے تھی۔ کمنپی کے ریونیو میں 14 فیصد زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس نمو کو ہوزری، ڈینم اور ملبوسات کے شعبوں میں گنجائش کی توسیع کے باعث برآمدی حجم میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انٹرپول لمیٹڈ کا مجموعی منافع کا مارجن (Gross Margins) میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کی وجہ نان یارن (non-yarn) شعبوں میں قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔ کمپنی کا مجموعی منافع 22.8 فیصد رہا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 23.3 فیصد تھا

کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات (Operating Expenses) میں اضافہ دیکھا گیا اور یہ سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کے بعد  4.7 ارب روپے ہو گئے۔

دیگر آمدنی (Other Income) بنیادی طور پر ڈیریویٹو مالیاتی آلات (derivative financial instruments) سے ہونے والے منافع کے باعث سالانہ بنیادوں پر 2 گنا بڑھ کر 1.7 ارب روپے ہو گئی۔

مالیاتی لاگت (Finance Cost) مجموعی قرضوں میں اضافے کے باوجود ایکسپورٹ فنانس سکیم (EFS) کی شرحوں میں کمی کی بدولت سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کم ہو کر 1.6 ارب روپے رہ گئی۔

موثر ٹیکس کی شرح (ETR) کی شرح بہتر ہوئی ہے جو کہ سپر ٹیکس کے خاتمے کے بعد کم ہو کر 29 فیصد پر آ گئی ہے جو کہ سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 38 فیصد تھی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین