ہفتہ, جولائی 11, 2026
ہومٹیک اینڈ ٹیلی کامبرانڈز کے لیے کلچر سے ایکشن تک معاونت: ٹک ٹاک کی جانب...

برانڈز کے لیے کلچر سے ایکشن تک معاونت: ٹک ٹاک کی جانب سے کانز لائنزمیں نئے کری ایٹوسولوشنز کی نمائش

پاکستان،01جولائی،:2026 ٹک ٹاک(TikTok) نے کانز لائنز 2026 میں اپنے تازہ ترین کری ایٹو سولوشنز پیش کیے، جن میں ایجنٹک اے آئی سے چلنے والے ایسے نئے ٹولز بھی شامل تھے جو برانڈز کو کلچرل انسائٹس سے کری ایٹو عمل اور قابلِ پیمائش کاروباری نتائج حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

آج کے مارکیٹرز سے پہلے سے کہیں زیادہ توقعات کی جا رہی ہیں کہ وہ اپنے کسٹمرز کی زیادہ سےزیادہ ضرورتوں کو پورا کریں مثلاً تیزی سے آگے بڑھنا، زیادہ کنٹنٹ تیار کرنا، اور رئیل ٹائم میں میں کلچر سے جڑے رہنا۔ ٹک ٹاک کی جدید ترین اے آئی جدت، ”سمفنی ایجنٹ (Symphony Agent)“، کلچر سے حاصل ہونے والے شعور کے ساتھ بنائی گئی ہے تاکہ ایڈورٹائزرز کو تیز ی اور بڑے پیمانے پر ٹک ٹاککے مزاج کے مطابق کیمپینز تیار کرنے میں مدد مل سکے۔ اے آئی لیبلز (AI Labels)،نظر نہ آنے والے واٹر مارکس (invisible watermarks)، اور کنٹینٹ موڈریشن فلٹرز(content moderation filters) جیسے ِبلٹ- اِن حفاظتی اقدامات سمیت، سمفنی ایجنٹ ایڈورٹائزرزکے اہداف کو بہترین کارکردگی والے کنٹنٹ اور ابھرتے ہوئے ٹرینڈز کے ساتھ جوڑ کر ترغیب کو عمل میں بدل دیتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا مخصوص ویڈیو کنٹنٹ تیار کرنے، درست کریئیٹر کنٹنٹ کو پانے، اور بہترین اثرات حاصل کرنے کے لیے موزوں ترین کریئیٹر تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے۔

سمفنی ایجنٹ ٹک ٹاک کی جانب سے پیش کیے گئے متعدد کری ایٹو سولوشنز میں دستیاب ہے، جو ایڈورٹائزرسکو خیالات سے عمل درآمد تک تیزی سے پہنچنے میں مدد دیتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں، Symphony Creative Studio میں موجود سمفنی ایجنٹ اے آئی پر مبنی ایک چیٹ تجربے کے ذریعے ایڈورٹائزرزکو چند منٹوں میں اعلیٰ کارکردگی والے ٹک ٹاک اشتہارات بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر ٹک ٹاک کے مشرق وسطیٰ، ترکیہ،افریقہ،لاطینی امریکا، وسطی اور جنوبی ایشیا میں گلوبل بزنس سولوشنز کے جنرل منیجر، شادی قندیل (Shadi Kandil) نے کہا: ”کری ایٹوصلاحیت کوہمیشہ سے ٹک ٹاک کے تجربے کے مرکز ی اہمیت حاصل رہی ہے، اور اب ایجنٹک اے آئی اس بات کے نئے اور پرجوش امکانات پیدا کر رہی ہے کہ آئیڈیاز کیسے تخلیق کیے جائیں اور انہیں کس طرح عملی شکل دی جائے۔“ شادی قندیل نے مزید کہا:”سمفنی ایجنٹ کے ذریعے برانڈز اب اپنے آڈئینس کی انسائٹس سے کری ایٹو تصورات تک، اور کنٹنٹ کی تخلیق سے قابلِ پیمائش اثرات تک پہلے سے کہیں زیادہ تیزی رفتاری اور ہموار انداز میں پہنچ سکتے ہیں۔ بات خواہ پہلی ٹک ٹاک کیمپینز بنانے کی ہو، درست کریئیٹرز اور کمیونٹی پر مبنی کنٹنٹ کی نشاندہی کی ہو، یا مختلف خطوں میں کری ایٹو کوششوں کو وسعت دینے کی ہویہ تمام ٹولز اس مقصد کے لیے تیار کیے گئے ہیں کہ برانڈز اپنی کری ایٹو صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لائیں اور ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کریں۔”

آڈئنسز جس طرح اس قسم کے کنٹنٹ کی جانب زیادہ مائل ہو رہے ہیں جو حقیقی، متعلق اور دلچسپ محسوس ہو، ٹک ٹاک پر کری ایٹو صلاحیت کاروباری ترقی کا بنیادی محرک بن چکی ہے۔ خواہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کری ایٹو ٹولز ہوں، کریئیٹرز کے ساتھ گہرا اشتراک ہو، یا برانڈز کے لیے کمیونٹیز سے جڑنے کے نئے طریقےٹک ٹاک مارکیٹرز کے لیے ایسا مواد تخلیق کرنا مزید آسان بنا رہا ہے جو ناظرین سے ہم آہنگ ہو اور مؤثر نتائج پیدا کرے

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین