نئے اقدامات میں اے آئی سے متعلق آگاہی میں توسیع، اے آئی سے تیار کردہ اسپیم کی بہتر شناخت کے نظام کی آزمائش اور صنعتی سطح پر کنٹنٹ شفافیت کے فروغ کے لیے C2PA اسٹیئرنگ کمیٹی میں شمولیت شامل
پاکستان، 09 اکتوبر 2026: ٹک ٹاک نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ کنٹنٹ کی شناخت، اسے سمجھنے اور اس کے ساتھ ذمہ دارانہ انداز میں تعامل کرنے میں صارفین کی مدد کے لیے متعدد نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان اقدامات میں اے آئی سے متعلق فہم و آگاہی کے وسائل میں توسیع، اے آئی سے تیار کردہ اسپیم کی شناخت کے لیے جدید نظام کی آزمائش اور کولیشن فار کنٹنٹ پرووینینس اینڈ آتھنٹیسٹی (C2PA) کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔
یہ اقدامات پلیٹ فارم پر مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ اور شفاف استعمال کو فروغ دینے کے لیے ٹک ٹاک کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان کا مقصد حقیقی کری ایٹرز کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صارفین کو اے آئی سے تیار کردہ کنٹنٹ کے بارے میں بہتر فہم اور اپنے تجربے پر زیادہ اختیار فراہم کرنا بھی ہے۔
حالیہ اقدامات کے تحت ٹک ٹاک نئے تعلیمی وسائل، ایپ کے اندر ایک لرننگ ہب اور ایسے ماہر اداروں میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے اے آئی سے متعلق فہم و آگاہی کے اقدامات کو وسعت دے رہا ہے جو لوگوں کو مصنوعی ذہانت کو سمجھنے اور اسے ذمہ داری سے استعمال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پلیٹ فارم ایسے اکاؤنٹس کی شناخت کے لیے جدید نظام کی آزمائش بھی کرے گا جو اے آئی سے تیار کردہ اسپیم پوسٹ کرنے کے لیے وقف ہوں، خصوصاً ایسے موضوعات سے متعلق اکاؤنٹس جو عوامی اعتماد یا فلاح و بہبود کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹک ٹاک C2PA اسٹیئرنگ کمیٹی میں شامل ہو کر اور پوری صنعت میں کنٹنٹ کریڈینشلز کے وسیع تر استعمال کی حمایت کرتے ہوئے اے آئی سے متعلق شفافیت کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔
صنعتی شراکت دار NAMLE اور اے آئی کے ماہر ہنری اجدر (Henry Ajder) کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک نے ایک نئی گائیڈ بھی تیار کی ہے، جس کا مقصد لوگوں کو اے آئی ٹولز ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ٹک ٹاک کا نیا ان-ایپ اے آئی ہب بھی اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں دستیاب ہے، جس کے ذریعے صارفین کو پلیٹ فارم پر ہی اے آئی سے متعلق عملی تعلیم اور معلومات تک آسان رسائی حاصل ہو گئی ہے۔
جب صارفین ٹک ٹاک پر اے آئی سے متعلق اصطلاحات تلاش کرتے ہیں تو اے آئی ہب سرچ نتائج میں ظاہر ہوتا ہے۔ یہ ایک مخصوص جگہ فراہم کرتا ہے جہاں صارفین گائیڈز، تعلیمی وسائل اور عملی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جن کی مدد سے وہ اے آئی سے تیار کردہ کنٹنٹ کی شناخت، اس کے ممکنہ استعمال کو سمجھنے اور مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک اُن ماہر اداروں کی معاونت بھی جاری رکھے گا جو اس کی کمیونٹی کے لیے اے آئی سے متعلق آگاہی پر مبنی کنٹنٹ تیار کرتے ہیں۔ نومبر 2025ء میں پروگرام کے آغاز کے بعد سے اس میں شامل اداروں، جن میں NoFiltr اور ریزبری پائی فاؤنڈیشن (Raspberry Pi Foundation) بھی شامل ہیں، نے لوگوں کو مصنوعی ذہانت کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے ذمہ داری سے استعمال کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار کیے گئے کنٹنٹ پر 20 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کیے ہیں۔
ٹک ٹاک اب تک اس پروگرام کے لیے 4 ملین امریکی ڈالر سے زائد مختص کر چکا ہے اور اس کی رسائی اور اثرات کو مزید وسعت دینے کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ٹک ٹاک طویل عرصے سے اسپیم پر پابندی عائد کیے ہوئے ہے اور بڑے پیمانے پر جعلی اکاؤنٹس کی شناخت اور انہیں حذف کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ہی 8 کروڑ 60 لاکھ سے زائد جعلی اکاؤنٹس حذف کیے گئے۔ ٹک ٹاک نے کنٹنٹ کریڈینشلز، کری ایٹرز کی جانب سے استعمال کیے جانے والے لیبلنگ ٹولز اور نظر نہ آنے والی واٹرمارکنگ ٹیکنالوجی کے امتزاج سے 3 ارب سے زائد ویڈیوز پر اے آئی سے تیار کردہ کنٹنٹ کا لیبل بھی لگایا ہے۔
یہ نئے اقدامات ٹک ٹاک کی مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال کی حوصلہ افزائی پر مبنی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس کے ساتھ صارفین کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات اور انہیں اپنے تجربے پر زیادہ اختیار فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی کے لیے اسمارٹ اسپلٹ(smart split) اور اے آئی آؤٹ لائن (AI Outline) سمیت مصنوعی ذہانت سے چلنے والے تخلیقی ٹولز تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ Manage Topics جیسے فیچرز کی آزمائش بھی کر رہا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو اس بات کے انتخاب میں مزید اختیار فراہم کرتا ہے کہ وہ اے آئی سے تیار کردہ کنٹنٹ کس حد تک دیکھنا چاہتے ہیں۔

