جمعہ, اکتوبر 23, 2026
ہومبینک اور مالیاتفیصل بینک کی 30 ستمبر 2026 کو ختم ہوئے9 ماہ کے دوران...

فیصل بینک کی 30 ستمبر 2026 کو ختم ہوئے9 ماہ کے دوران مستحکم مالیاتی کارکردگی

کراچی، 22 اکتوبر، 2026: فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے 30 ستمبر 2026 کو ختم ہوئے 9 ماہ کے دوران مستحکم مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31.3 ارب روپے کا قبل از ٹیکس اور 15.2 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔ اس عرصے کے دوران بینک کی فی حصص آمدن 10 روپے رہی۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تیسری سہ ماہی کے لیے فی حصص 1.5 روپے(15فیصد) نقد منافع کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل سال کی پہلی ششماہی میں 3 روپے فی حصص نقد منافع دیاگیا تھا۔

بینک کے مجموعی اثاثوں کا حجم 1.8 ٹریلین روپے سے بڑھ گیا ہے۔ایف بی ایل نے اپنے اثاثوں میں اضافے کے حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنائی اور رقوم کے مستحکم ذرائع کو ترجیح دی ۔ اس کارکردگی کو تجارت اور لین دین کی سرگرمیوں، صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور برانچ نیٹ ورک میں توسیع سے تقویت ملی۔

بینک کے ڈپازٹس 9.3فیصد اضافے سے 1.56 ٹریلین روپے پر پہنچ گئے۔ اس اضافے میں کرنٹ اکاؤنٹس نے نمایاں کردار ادا کیا، جن کا حجم 20 فیصد بڑھ کر 642ارب روپے ہوگیا۔ کرنٹ اکاؤنٹس مکس دسمبر2025 کے اختتام پر 37.5 فیصد تھا، جو بہتر ہو کر 41.2 فیصد پر جا پہنچا۔ اسی طرح کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس (CASA) کا مجموعی تناسب بھی 81.9 فیصد سے بڑھ کر 85.2 فیصد ہو گیا۔محتاط فنانسنگ پالیسی کے تحت بینک کا ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (ADR) دسمبر 2025 کے 61.1 فیصد کے مقابلے میں کم ہو کر 50.1 فیصد رہ گیا۔ اثاثوں کا معیار بھی مستحکم رہا اور انفیکشن ریشو 2.4 فیصد رہا۔ اس کے علاوہ 7 ارب روپے مالیت کے ٹیئر II سکوک کے کامیاب اجرا سے بینک کے سرمائے کی بنیاد مستحکم ہوئی۔

یہ نتائج ایف بی ایل کے اسلامی بینکاری کاروبار، خطرات کے موثر اور منظم انتظام اور ترقی کی ایسی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں ڈیجیٹل سہولتوں، جدید ٹیکنالوجی، خواتین کی ضروریات اور صارفین کی ترجیحات کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔

فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے کہا،’’الحمدللہ! ہم پر اعتماد کرنے کے لیے میں صارفین کا شکر گزار ہوں ۔ ہماری اولین ترجیح ہر برانچ اور ڈیجیٹل چینل کے ذریعے صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنا ہے ۔ ایک معروف اسلامی بینک کی حیثیت سے ہم شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی سہولتوں تک رسائی بڑھانے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں بامعنی حصہ ڈالنے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘

فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا، ’’یہ نتائج ایک واضح حکمتِ عملی کی عکاسی کرتے ہیں، جس کی بنیاد کم لاگت ڈپازٹس، لین دین پر مبنی بینکاری، منظم رسک مینجمنٹ اور سرمائے کی مضبوط بنیاد پر ہے۔ ترقی کے اگلے مرحلے میں ہم ڈیجیٹل بینکاری کو مزید وسعت دینے، تجارت اور لین دین سے متعلق خدمات کو مستحکم بنانے اور زیادہ سے زیادہ خواتین و بینکاری سہولتوں سے محروم افراد تک رسائی بڑھانے پر توجہ دیں گے۔ یہ ترجیحات ہمیں تمام متعلقہ شراکت داروں کے لیے پائیدار قدر فراہم کرنے کے قابل بنائیں گی۔‘‘

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین