محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے نمبر پلیٹس کے حوالے سے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،جس کے بعد اب سرکاری پلیٹ لازمی نہیں۔ اب شہری کسی بھی پرائیویٹ دکان یا وینڈر سے اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بنوا سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آپ کی نمبر پلیٹ کا ڈیزائن اور فارمیٹ بالکل ویسا ہونا چاہیے جو پنجاب حکومت نے منظور کیا ہے۔ اگر ڈیزائن ٹھیک ہے تو وہ پلیٹ قانونی تصور ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ دورانِ چیکنگ شہریوں سے اوریجنل سرکاری پلیٹ کا مطالبہ نہ کریں اور نہ ہی اس بنیاد پر چالان کریں۔

