کراچی، 17 جولائی، 2026۔ پاکستان میں BYD کی آفیشل پارٹنر، میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) نے کراچی پورٹ پر 2 ہزار سے زائد BYD کی نیو انرجی گاڑیوں (NEVs) کی آمد کا اعلان کیا ہے۔ رول آن/رول آف (RoRo) کی خصوصیت کے حامل جہاز کے ذریعے پہنچنے والی یہ کھیپ پاکستان آنے والی BYD گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ میں شمار ہوتی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں (NEVs)کی جانب رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ صارفین الیکٹرک موبیلٹی کے معاشی، ماحولیاتی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فوائد کو تیزی سے اپنارہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک میں درآمد ہونے والی نیو انرجی گاڑیوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہ پیش رفت BYD کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ جدید نیو انرجی گاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ پاکستانی صارفین تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ملک میں ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس موقع پر BYD پاکستان – ایم ایم سی کے وائس پریزیڈنٹ، سیلز اینڈ اسٹریٹیجی، دانش خالق نے کہا، ”یہ سنگ میل اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی صارفین کا نیو انرجی گاڑیوں (NEVs) پر اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے اور ملک میں پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ دنیا بھر میں BYD گاڑیوں کی غیر معمولی طلب اور عالمی سپلائی چین کو درپیش بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود ہم نے اپنے شراکت دار کے ساتھ مل کر سپلائی پلاننگ اور لاجسٹکس کو مزید مؤثر بنایا۔ یہ کھیپ صارفین کے لیے گاڑیوں کی دستیابی بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم اپنے صارفین کو بروقت اور قابلِ اعتماد انداز میں گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم عالمی معیار کی مصنوعات، قابلِ اعتماد آفٹر سیلز سروسز اور ملک بھر میں چارجنگ نیٹ ورک کی توسیع کے ذریعے صارفین کو بہترین طریقے سے گاڑی کی ملکیت فراہم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ الیکٹرک موبیلٹی کو اپنا سکیں۔”

اس موقع پر BYD پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا، ”دنیا کی نمبر ون نیو انرجی گاڑیوں (NEVs)کی کمپنی بننے کا سفر مسلسل جدت، اعلیٰ معیار اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے عزم پر کاربند رہنے کا نتیجہ ہے۔ BYD کی عالمی ترقی کے سفر میں پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہم عالمی معیار کی نیو انرجی گاڑیاں متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ملک میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں جس کے ذریعے ہم پاکستان کی ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب منتقلی میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم اپنے صارفین کے اعتماد پر ان کے شکر گزار ہیں اور پاکستان میں الیکٹرک موبیلٹی کے اگلے مرحلے میں بھی ان کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنے کے لئے پرامید ہیں۔”
رول آن/رول آف (RoRo) جہاز کے ذریعے اس کھیپ کی آمد جدید آٹوموٹیو لاجسٹکس کی استعداد کار اور مؤثر نظام کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ گاڑیوں کی بحفاظت اور تیز تر ترسیل کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے جانے والے یہ جہاز بڑی تعداد میں گاڑیوں کی نقل و حمل کو ممکن بناتے ہیں، جس سے سپلائی چین مزید مستحکم ہوتی ہے اور صارفین کے لیے گاڑیوں کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

