کراچی، 10 مارچ 2026 : ہنر مندی کے فروغ کے عزم پر عمل پیرا رہتے ہوئے نیشنل فوڈز نے اپنے فلیگ شپ پروگرام نیشنل فوڈپرینیور کے تحت کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (KVTC) کے اقدام کیفے خودی میں خصوصی افراد کی کُلنری (شیف) کی تربیت کے لیے اشیاء کی صورت میں معاونت فراہم کی ہے۔
نیشنل فوڈپرینیور نیشنل فوڈز کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد فوڈ لیڈرشپ کو فروغ دینا اور ابھرتے ہوئے مرد و خواتین شیفس کو باقاعدہ تربیت، انڈسٹری کی رہنمائی اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
کیفے خودی ایک جدید کیفے اور بیکری ہے جہاں ماہرین کی نگرانی میں خصوصی افراد کام کرتے ہیں۔ اس اقدام کی معاونت کے ذریعے نیشنل فوڈز نے ایک بار پھر کمیونٹی کی بہتری اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

