بدھ, مئی 13, 2026
ہوماجناسمشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال اور ابنائے ہرمز کی بندش کے اثرات...

مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال اور ابنائے ہرمز کی بندش کے اثرات پاکستان پر پڑنے لگے اور اچانک گیس کی قلت کی وجہ سے کراچی شہر کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

کراچی: کراچی کے شہریوں کو بدھ کی صبح اچانک گیس کی بندش کا سامنہ کرنا پڑا۔ جس کی وجہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی اور اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے دنیا بھر میں ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔

شہریوں کے مطابق کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ اور جب لوگ اپنے روزمرہ کے کاموں کے لئے چولھے جلانے کی کوشش کی تو انکشاف ہوا کہ گیس کی بندش ہوگئی ہے۔ پاکستان کے سب سے  بڑے شہر میں اچانک صبح 9 بجے کے بعد گیس بند ہوگئی۔ اور تاحال بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود گیس کی فراہمی بحال نہ ہوسکی ہے۔ توانائی کے شعبے سے وابستہ اہلکاروں کے مطابق ار ایل این جی کی سپلائی میں خلل کی وجہ سے ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔ مگر کمپنی کے زرائع نے یہ بتایا ہے کہ کراچی میں 650 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی قدرتی گیس سے دی جارہی ہے۔ جس میں 80ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی شامل ہوتی ہے۔ درآمدی رکاوٹوں کی وجہ سے آر ایل این جی کے بحری جہاز اپنے ٹرمینل پر نہیں پہنچ پائے ہیں جس کی وجہ سے شہر کو فراہم کی جانے والی درآمدی گیس کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ اور شہر کا بڑا علاقہ گیس سے محروم ہوگیا ہے۔

شہریوں کے مطابق نیو کراچی ،نارتھ کراچی ،سرجانی ٹاون ،فیڈرل بی ایریا ،شادمان ٹاون ،ناظم اباد ،نارتھ ناظم اباد، لیاقت اباد ،دستگیر ،گلشن اقبال ،گارڈن ،لی مارکیٹ ،اورنگی ،کورنگی مارٹن کوارٹر سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنہ ہے۔  زرائع کا کہنا ہے کہ قطر نے آر ایل این جی کی پیداوار بند کردی ہے۔ ار ایل این جی کا کوئی کارگو بھی راستے میں نہیں ہے۔ خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ایندھن کی قلت میں مذید اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین