یو بی جی رہنماؤں خالدتواب،حنیف گوہرکے ہمراہ ملاقات میں سردار یاسین ملک سے گفتگو
کراچی(پریس ریلیز)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویرنے اپنے والد اور ملک کے معروف بزنس لیڈرایس ایم منیر(المعروف بھائی جان) مرحوم کے دیرینہ دوست اور وزیراعظم کے سابق مشیر،سابق صوبائی وزیر اور سابق چیئرمین پی ایس او سردار یاسین ملک سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ایس ایم تنویر کے ہمراہ اس ملاقات میں یو بی جی سندھ کے چیئرمین خالدتواب اور سیکریٹری جنرل حنیف گوہر بھی موجود تھے۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ سردار یاسین ملک پاکستان کا گرانقدر سرمایہ اور ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے ہراول دستہ ہیں،انہوں نے ہمیشہ سے ہی پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے میرے والد محترم ایس ایم منیر کے ساتھ جدوجہد کی،بزنس کمیونٹی سردار یاسین ملک کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتی اور ہمیں انکی اب بھی رہنمائی کی ضرورت ہے۔سردار یاسین ملک نے ایس ایم تنویر کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو ایس ایم تنویر جیسے باہمت لیڈر کی ضرورت ہے اور ایس ایم تنویر میں اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھانے کا بھرپور جذبہ موجود ہے۔

