کراچی: چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فنانسنگ فراہم کرنے کے لئے ابھی مائیکروفنانس بینک نے دستک لاجسٹکس کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔ اس سے کم سرمائے سے کام کرنے والے کاروباروں کو روزمرہ ضروریات پورا کرنے کے لئے ورکنگ کیپیٹل اور کاروباری فنانسنگ تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔
اس حوالے منعقدہ تقریب میں ابھی مائیکروفنانس بینک کے محمد عمر رؤف چیف ایگزیکٹو دستک لاجسکٹس اور انتظار حسین نے دستخط کیے۔
اس شراکت داری کے تحت دستک لاجسٹکس کے ساتھ منسلک مرچنٹس کو ابھی مائیکروفنانس بینک مالی سہولیات فراہم کرے گا۔ جس سے ان کاروباروں کو کیش فلو مینجمنٹ، اسٹاک خریدنے، آپریشنز میں توسیع اور روزمرہ سرمائے کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینا ہے۔
یہ اشتراک پاکستان میں ایس ایم ایز اور مرچنٹس کو درپیش ایک بڑے مسئلے یعنی بروقت اور آسان فنانسنگ تک محدود رسائی کو حل کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ دستک لاجسٹکس کے مرچنٹ نیٹ ورک اور آپریشنل ڈیٹا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ابھی مائیکروفنانس بینک ایک ہموار قرض فراہمی نظام متعارف کرائے گا، جس میں تیز رفتار جانچ پڑتال، آسان آن بورڈنگ اور جلد فنڈز کی فراہمی شامل ہوگی۔
مرچنٹس کے لیے یہ اقدام ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا کیونکہ ضرورت کے وقت لچکدار سرمایہ دستیاب ہوگا۔ بہتر فنانسنگ کی بدولت کاروبار مؤثر انداز میں اسٹاک رکھ سکیں گے، بڑے آرڈرز پورے کر سکیں کرنے کے قابل ہونگے۔
وسیع مالیاتی نظام کے لیے یہ شراکت داری پاکستان کے مالی شمولیت کے ایجنڈے کو فروغ دے گی، کیونکہ اس کے ذریعے ایسے مرچنٹس اور کاروباروں کو باضابطہ قرض سہولیات فراہم کی جائیں گی جو اب تک نظر انداز رہے ہیں۔ یہ ایمبیڈڈ فنانس ماڈلز کی بڑھتی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے، جہاں قرض خدمات کو براہ راست تجارتی نظام میں شامل کر کے زیادہ موزوں اور قابل رسائی حل فراہم کیے جاتے ہیں۔
دونوں اداروں کے نمائندگان نے کہا کہ مرچنٹس کو مالی سہولیات فراہم کرنا کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، معاشی پیداوار میں اضافے اور پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔
اس تعاون کے ذریعے ابھی مائیکروفنانس بینک مرچنٹس پر مرکوز مالی خدمات کے اپنے عزم کو مزید مضبوط بنا رہا ہے، جبکہ دستک لاجسٹکس اپنے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں شامل کاروباروں کے لیے ویلیو ایڈڈ سپورٹ میں اضافہ کر رہا ہے، جس سے ملک بھر میں طویل المدتی کاروباری ترقی کے لیے مضبوط بنیاد قائم ہوگی۔

