پاکستان،28 اگست، :2026 جے ایس بینک کے زیر انتظام کام کرنے والے ادارے ، زندگی اور ڈی اے ٹی -اے آئی سسٹمزنے سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں، کاروباری اداروں اور دیگر نوعیت کے اداروں کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی مالی اور ڈیجیٹل سلوشنز کا جائزہ لینے اور انہیں مشترکہ طور پر تیار کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔
یہ شراکت زِندگی کی ڈیجیٹل بینکاری اور ادائیگیوں کی صلاحیتوں اور ڈی اے ٹی اے آئی سسٹمز کی ٹیکنالوجی میں مہارت کو یکجا کرتی ہے۔ دونوں ادارے مل کر ڈیجیٹل ادائیگیوں، شناخت، فیس کی وصولی، اکاؤنٹ اور والٹ سروسز، رقوم کی تقسیم اور ادارہ جاتی اُمور کے لیے مربوط سلوشنز تیار کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔
2023 میں قائم ہونے والی ڈی اے ٹی -اے آئی سسٹمز ایک پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو اے آئی اور میسجنگ ٹیکنالوجی پر مبنی سلوشنز تیار کرتی ہے۔ یہ سلوشنز افرادی قوت کے نظم و نسق، ڈیٹا جمع کرنے اور ریئل ٹائم میں آپریشنز کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ کمپنی کی ٹیکنالوجی پاکستان میں بڑے پیمانے پر پبلک سیکٹر کے اقدامات میں بھی استعمال کی جا چکی ہے۔
مفاہمت کی یادداشت پر زِندگی میں انٹرنیشنل بزنس اینڈ الائنسز کے سربراہ، راؤ عمر فاروق اور ڈی اے ٹی اے آئی سسٹمز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابوبکر عمر نے دستخط کیے۔
اس تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے راؤ عمر فاروق نے کہا:”پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے اگلے مرحلے کی تشکیل ایسے سلوشنز سے ہوگی جو ٹیکنالوجی، شناخت اور مالیاتی خدمات کو باہم مربوط کریں گے۔ڈی اے ٹی اے آئی سسٹمز کے ساتھ ہماری شراکت ہمیں ایسے عملی سلوشنز تیار کرنے میں مدد دے گی جو اداروں اور ان کے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکیں۔“
ابوبکر عمر نے کہا: ”زِندگی کے ساتھ یہ شراکت ٹیکنالوجی اور مالی انفراسٹرکچر میں موجود ہماری باہمی تکمیلی صلاحیتوں کو یکجا کرتی ہے۔ مقامی ضرورتوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی کو مضبوط ڈیجیٹل مالی صلاحیتوں کے ساتھ ملا کر، ہم پاکستانی مارکیٹ کے لیے تیار کیے گئے ایسے عملی اور قابلِ توسیع سلوشنز تیار کرنے کے نمایاں امکانات دیکھتے ہیں۔“
اس شراکت کے ذریعے زِندگی اور ڈی اےٹی آئی اے سسٹمزکا مقصد ٹیکنالوجی اور مالی خدمات کو باہم مربوط کرنا ہے، تاکہ اداروں کو زیادہ مؤثر انداز میں کام کرنے اور صارفین کو بہتر ڈیجیٹل تجربات فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔ یہ شراکت دونوں اداروں کے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

