پاکستان۔02 ستمبر،2026 ۔۔پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی زونگ نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں اپنی فائیو جی کمپئن کے لیے گولڈ ایوارڈ جیتنے والے واحد ٹیلی کام آپریٹر کی حیثیت سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ زونگ نے مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز اپنے نام کیے، جن میں دو گولڈ،ایک براؤنز اور دو بلیک ڈریگن ایوارڈز شامل ہیں۔ یہ ایوارڈز زونگ کی فائیوجی لانچ اور ”ایسا ہے فیوچر“ مہمات میں تخلیقی اور مارکیٹنگ کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیے گئے، جبکہ زونگ مائی فائیو2025 اور پرومیکس ہیٹرک جیسی مہمات کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔
یہ کامیابی زونگ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی مجموعی برانڈ حکمت عملی اور کمیونیکیشن کے پیچھے موجود تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ساتھ ہی یہ کمپنی کے اس وسیع تر عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے کہ وہ نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کے امکانات کو صارفین، کاروباری اداروں اور کمیونٹیز کے لیے بامعنی تجربات میں تبدیل کرے۔
دنیا کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل چائنا موبائل کے عالمی پیمانے، ٹیکنالوجی میں قائدانہ حیثیت اور جدت طرازی کی صلاحیتوں کی بدولت زونگ نے پاکستان میں اپنے فائیو جی کا حقیقی مطلب سمجھانے کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ ”ایسا ہے فیوچر“ کے عنوان کے تحت زونگ نے فائیو جی کو ایک زیادہ ذہین، مربوط اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار مستقبل کی معاون ٹیکنالوجی کے طور پر پیش کیا ہے۔
فائیو جی کا آغاز اور ”ایسا ہے فیوچر“ مہمات نے اس وژن کو عملی شکل دیتے ہوئے ٹیکنالوجی کو آسان انداز میں پیش کیا اور فائیو جی کے فوائد کو عام صارفین کے لیے زیادہ قابل فہم اور قابل رسائی بنایا۔ تخلیقی کہانی، صارفین کی آگاہی اور ابھرتی ہوئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی سے متعلق آسان اور سادہ کمیونیکیشن کے ذریعے زونگ نے اس بات کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی کہ یہ ٹیکنالوجی لوگوں کے رہن سہن، روز مرہ کام اور ایک دوسرے سے منسلک رہنے کے طریقوں کوکیسے بہتر بنا سکتی ہیں۔یہ حکمت عملی پاکستان کے وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کے اہداف میں بھی معاونت کرتی ہے اور زونگ کی ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کی ترجیحات کو ایک ایسے زیادہ ڈیجیٹل طور پر جامع اور ٹیکنالوجی سے بااختیار معاشرے کے قیام کے قومی وژن سے ہم آہنگ کرتی ہے۔
زونگ مائی فائیو2025 اور پرومیکس ہیٹرک جیسی مہمات کی پذیرائی کمیونیکیشن حکمتِ عملی کے وسیع دائرہ کار کو ظاہر کرتی ہے، جو ٹیکنالوجی، صارفین کی بصیرت اور تخلیقی اندازِ پیشکش کو یکجا کرتے ہوئے پراڈکٹس کو سادہ اور پُرکشش تجربات میں تبدیل کرتی ہے جبکہ صارفین تک اپنے نیٹ ورک کی طاقت اور کارکردگی کو بھی واضح انداز میں پہنچاتی ہے۔
زونگ کے مارکیٹنگ ہیڈ، ساجد منیر نے کہاکہ،”ڈریگنز آف ایشیا میں پانچ ایوارڈز جیتنا، جن میں ہماری فائیو جی مہمات کے لیے گولڈ ایوارڈ بھی شامل ہے اور اس کیٹیگری میں تسلیم کیا جانے والا واحد ٹیلی کام آپریٹر ہونا، زونگ کی مجموعی برانڈ حکمت عملی اور کمیونیکیشن کے تخلیقی معیار کا مظہر ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ ہماری اس سوچ کی توثیق کرتا ہے کہ فائیو جی کے بارے میں کمیونیکیشن صرف ٹیکنالوجی کے بارے میں بات کرنے تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے یہ بھی دکھانا چاہیے کہ ٹیکنالوجی لوگوں کے لیے حقیقی قدر کیسے پیدا کر سکتی ہے۔ ’ایسا ہے فیوچر‘ کے ذریعے ہم اے آئی اور فائیو جی صارفین کی تخلیقی صلاحیتوں کو یکجا کر رہے ہیں تاکہ زونگ فائیو جی کے دور میں اپنی قائدانہ حیثیت قائم کرتے ہوئے مستقبل کو پاکستان کے لیے زیادہ قابلِ فہم، متعلقہ اور قابل رسائی بنائے۔“
زونگ کی ڈپٹی ڈائریکٹر مارکوم، حنا علی نے کہا کہ،”ہمارا مقصد اپنے صارفین کے لیے مستقبل کو آسان اور قابل فہم بنانا رہا ہے۔ فائیو جی اور اے آئی جیسی ٹیکنالوجیز روزمرہ کے تجربات کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن ان کا اثر اس وقت بامعنی بنتا ہے جب لوگ سمجھیں کہ وہ ان سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ پانچ اعزازات ہماری مہمات کے پیچھے موجود اسٹریٹجک سوچ، تخلیقی صلاحیت اور صارفین کی سمجھ بوجھ کی عکاسی کرتے ہیں اور اس تخلیقی معیار کی تصدیق کرتے ہیں جو پاکستان میں فائیو جی کے دور میں قائدانہ حیثیت حاصل کرنے کی ہماری کوششوں کے دوران زونگ کی برانڈ حکمت عملی اور کمیونیکیشن کی پہچان ہے۔ یہ اعزازات ہمیں اس بات کی ترغیب دیتے ہیں کہ ہم نئے پلیٹ فارمز، فارمیٹس اور اے آئی کی مدد سے مزید تجربات جاری رکھیں۔“
ڈریگنز آف ایشیا کی جانب سے حاصل ہونے والی یہ پذیرائی پاکستان میں فائیو جی کے دور میں زونگ کی قائدانہ پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ یہ نہ صرف زونگ کے ایک کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والے ادارے سے ایک ٹیکنالوجی سروسز انٹرپرائز میں تبدیل ہونے کو اجاگر کرتی ہے بلکہ اس تبدیلی کو آگے بڑھانے والی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ زونگ نئی نسل کی کنیکٹیویٹی،اے آئی اور ڈیجیٹل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پورے ایکو سسٹم میں قدر پیدا کر رہا ہے۔
زونگ اپنے فائیو جی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے فائیو جی کے حقیقی مفہوم کو ثابت کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ ایسی کنیکٹیویٹی جو صارفین پر مرکوز ہو اور صارفین کی حقیقی ضروریات اور ترجیحات کو سمجھنے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہو، اور جوصارفین کے تجربہ،پراجیکٹ اور سروسز کے وسیع اور متنوع پورٹ فولیو اور اے آئی سے تقویت یافتہ ایسے سالوشنزکے ذریعے فراہم کی جائے جو صارفین، کاروباری اداروں اور معاشرے کو بااختیار بنائیں۔
”ایسا ہے فیوچر“ کے ذریعے زونگ صرف کنیکٹیویٹی کی ایک نیکسٹ جنریشن کی آمد کا اعلان نہیں کر رہا بلکہ اس وعدے کو عملی شکل بھی دے رہا ہے۔ زونگ اپنے صارفین کو فائیو جی کا حقیقی تجربہ فراہم کرتے ہوئے پاکستان کو یہ سمجھنے اور تجربہ کرنے میں مدد دے رہا ہے کہ مستقبل حقیقت میں کیسا ہو سکتا ہے۔

