منگل, اکتوبر 20, 2026
ہومانرجی حکومت کے اعلان کردہ ریلیف پیکج کے تحت پیٹرول فروخت نہیں کرسکتے،ملک...

 حکومت کے اعلان کردہ ریلیف پیکج کے تحت پیٹرول فروخت نہیں کرسکتے،ملک خدا بخش

کراچی(16ستمبر2026) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ریلیف پیکج پر عملدرآمد سے انکار کرتے ئے پی پی ڈی اے کی قیادت سے مشاورت کرنے اور فراہم کردہ پیٹرول کے معاوضے کی ادائیگی کا طریقہ وضع کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدا بخش نے بدھ کو وائس چیئرمین طارق حسن،انورکمال، سندھ کے صدر امیرخان اور کراچی کے صدر سعید خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت کے اعلان کردہ 100 روپے کم پر ریلیف پیکج کے تحت پیٹرول فروخت نہیں کرسکتے، حکومت نے زور زبردستی کی تو پیٹرول پمپس بند کردینگے اور اگر حکومت کو ریلیف دینا ہے تو اپنے پیسوں سے دے، ہمارے پیسے کیوں پھنسا رہی ہے، حکومت کی جانب مجوزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ڈیلرز مسترد کرتے ہیں۔چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدا بخش نے وفاقی حکومت کے پیٹرول ریلیف پیکج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس ریلیف پیکج کا اعلان کرنے کے لئے اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں نہیں بتایا گیا کہ ہمارے پیسے واپس کیسے ملیں گے، ہمیں خوف ہے کہ پہلے  کئیے گئے وہ وعدے پورے نہیں کئیے اس لئے ھم ادھار پیٹرول نہیں دیں گے۔ وائس چیئرمین طارق حسن نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے ڈیلرز حکومت سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے حکومت کو جب کچھ منوانی ہوتی ہے تو رابطہ بند کردیتی ہے۔انہوں نے کہا ملک بھر میں ہمارے 14 ہزار ڈیلرز ہیں آج رات سے ریلیف پیکج ہے تحت وہ پیٹرول فروخت نہیں کریں گے۔ڈیلرز کے مطابق حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو براہ راست پیٹرولیم مصنوعات امپورٹ کرنے کی اجازت دے تو یہ مسئلہ ختم ہوگا۔انورکمال نے کہا کہ اس اسکیم کو کامیاب بنانا ہے تو ڈیلرز سے مذاکرات کرے کیونکہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ طریقہ کار کے تحت ریلیف اسکیم کو کاروباری طور پر چلانا ممکن نہیں،حکومت کو چاہیے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایسا آسان طریقہ اختیار کرے جو ماضی کی حکومتوں کی جانب سے اختیار کیے گئے طریقہ کار کے مطابق ہو اور جس سے پیٹرولیم ڈیلرز پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔پیٹرولیم ڈیلرز کے رہنماؤں نے کہا کہ ریلیف اسکیم کے تحت اگر ڈیلرز کی اربوں روپے کی رقم طویل عرصے کے لیے پھنس گئی تو اس مالی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ حکومت کو اس پہلو پر واضح پالیسی دینی چاہیے ورنہ ملک بھر کے 14 ہزار ڈیلرز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین