ہفتہ, جولائی 11, 2026
ہومبینک اور مالیاتنیشنل بینک کی شجرکاری مہم، ماحولیاتی پائیداری کے عزم کا اعادہ

نیشنل بینک کی شجرکاری مہم، ماحولیاتی پائیداری کے عزم کا اعادہ

کراچی، 20 جون 2026: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے کلفٹن اربن فاریسٹ، کراچی میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔

یہ اقدام سرسبز، صحت مند اور پائیدار پاکستان کے لیے این بی پی کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مہم قومی و عالمی اہداف سے مطابقت رکھتی ہے، جو ماحولیاتی تحفظ اور معاشی ترقی کوساتھ ساتھ بڑھانے پر زور دیتے ہیں۔

اس موقع پر این بی پی کے گروپ چیف آپریشنز فیصل احمد ٹوپرا نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ”یہ شجرکاری مہم ہماری اُن طویل المدتی کاوشوں کا حصہ ہے جن کا مقصد معاشرے اور آنے والی نسلوں کے لیے مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کرنا ہے۔ این بی پی ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگاہی بڑھانے اور اپنے ملازمین کی سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔“

کلفٹن اربن فاریسٹ کے بانی مسعود لوہار نے کہا، ”آج ہم نے این بی پی کے اشتراک سے یہ شجرکاری مہم منعقد کی ہے۔ ہماری ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ لگائے گئے پودوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے تاکہ وہ کسی منفی اثر سے محفوظ رہیں اور مناسب نگہداشت کے ساتھ 3 سے 5 سال کے اندر صحت مند درخت بن سکیں۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں صرف شجرکاری کافی نہیں، بلکہ شہری جنگلات (اربن فاریسٹری) کی جامع منصوبہ بندی ضروری ہے۔ دیگر ادارے بھی اس طرح کے اقدام کو قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھائیں۔“

پاکستان کے صفِ اول کے مالیاتی ادارے کے طور پر این بی پی اپنی سرگرمیوں میں ماحولیاتی پائیداری کو شامل کرنے اور ایسے اقدامات کی حمایت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جو ماحولیات کے تحفظ اور معاشرتی فلاح و بہبود کے فروغ میں معاون ہوں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین