کراچی، 6 اگست، 2026: آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان (او یو پی پی) اور دی سٹی اسکول نیٹ ورک نے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ملک بھر میں دی سٹی اسکول کے 150 کیمپسز میں گریڈ 1 تا گریڈ 8 کے طلبہ کے درمیان شاعری مقابلہ ”دی سٹی ورس“ کرایا جائے گا۔
آکسفورڈ انٹرنیشنل پرائمری اینڈ سیکنڈری انگلش سیریز سے متاثر ”دی سٹی ورس“ ایک منفرد تعلیمی اقدام ہے، جس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو کلاس روم تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں اپنی لسانی مہارتوں اور تخلیقی اظہار کو اصل شاعری کی تخلیق کے ذریعے عملی جامہ پہنانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ منصوبہ پروجیکٹ پر مبنی تعلیمی فریم ورک کے گرد ڈیزائن کیا گیا ہے جو طلبہ میں تخلیقی سوچ، موثر اظہار خیال اور سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ مقابلے میں موصول ہونے والی تخلیقات کا جائزہ ایک آزاد اور غیرجانبدار جیوری لے گی، اور ملک بھر سے فائنلسٹس و قومی سطح کے فاتحین کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
آکسفورڈ انٹرنیشنل پرائمری اینڈ سیکنڈری انگلش سیریز سے متاثر ”دی سٹی ورس“ ایک منفرد تعلیمی اقدام ہے، جس کا مقصد تعلیم کو کلاس روم کی حدود سے آگے بڑھاتے ہوئے طلبہ کو اپنی لسانی مہارتوں اور تخلیقی تحریر کی صلاحیتوں کو اصل شاعری تخلیق کرنے کے ذریعے عملی جامہ پہنانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ تعاون او یو پی پاکستان اور دی سٹی اسکول نیٹ ورک کی تعلیم کو فروغ دینے اور ملک بھر میں طلباء کے لیے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دی سٹی اسکول نیٹ ورک کی ہیڈ آف ارلی ایئرز ریسورس سینٹر، فریحہ عثمان نے کہا کہ ”دی سٹی ورس“ کلاس روم سے باہر تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے دی سٹی اسکول کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے ساتھ یہ شراکت داری ملک بھر کے طلبہ کو اعتماد، تخیل اور موثر انداز میں اپنے خیالات و احساسات کو شاعری کے ذریعے بیان کرنے کی ترغیب دے گی۔

