ہفتہ, ستمبر 5, 2026
ہومبینک اور مالیاتپاکستان فن ٹیک ابھی نے سعودی عرب میں مالیاتی خدمات کے لئے...

پاکستان فن ٹیک ابھی نے سعودی عرب میں مالیاتی خدمات کے لئے شرعی سرٹیفکیشن حاصل کر لی۔

ریاض، سعودی عرب: پاکستان کے نیوبینک ابھی نے اپنی مالیاتی خدمات ارلی ویج ایکسیس کے لئے سعودی عرب میں شرعی اصولوں کے مطابق ہونے کے سرٹیفکیشن حاصل کر لی ہے۔ سعودی عرب میں مالیاتی خدمات کی شرعی جانچ کرنے والی بدیہہ کمپنی نے ارلی ویج ایکسس کو شرعی قرار دیا ہے۔ کمپنی کے اعلامیئے کے مطابق اس کے زریعے سعودی عرب میں قابلِ اعتماد اور شریعت کے مطابق مالیاتی کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے۔
سعودی ادارے سے شرعی منظور ابھی کے ارلی ویج ایکسیس کو تکنیک، آسان رسائی اور ذمہ دارانہ مالیاتی طریقہ کار کو یکجا کرتی ہے۔
ابھی کے ای ڈبیلیو اے کے ذریعے ملازمین ہنگامی صورتحال میں قبل از تنخواہ کا کچھ حصہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے انہیں تنخواہ کے دن کا انتظار کیے بغیر ہنگامی مالی ضروریات پوری کرنے میں معاونت ہوگی۔ اس سے ملازمین کو اپنی آمدنی پر زیادہ اختیار حاصل ہوگا۔
شرعی منظوری کے ساتھ سعودی عرب میں ابھی کی حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔ اور یہ سعودی ویژن 2030 کے تحت ایک متحرک اور جامع معیشت کی تعمیر میں مالیاتی خدمات کی فراہمی جدید زرائع سے ممکن بنانا اہم ہے۔
ابھی فن ٹیک نے سال 2021 میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک پاکستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور عمان میں 10 لاکھ سے زائد صارفین کو مالیاتی خدمات فراہم کر رہا ہے اور خطے کے 7,000 سے زیادہ کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری کر چکا ہے۔ اس کی مالیاتی خدمات میں ارنڈ ویج ایکسیس پے رول پروسیسنگ پے رول فائنانسنگ اور ایس ایم ای فائنانسنگ شامل ہیں جو افراد اور کاروبار کو مالیاتی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین