منگل, اکتوبر 20, 2026
ہومبینک اور مالیاتاسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ’Move Ahead‘ کے نام سے اپنے برانڈ کی نئی...

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ’Move Ahead‘ کے نام سے اپنے برانڈ کی نئی عالمی مہم کا آغاز کر دیا

پاکستان، 29 ستمبر،:2026 اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے آج اپنے برانڈ کی نئی عالمی مہم ’Move Ahead‘ کے آغاز کا اعلان کیاہے، جو اس کی Formula 1® کے ساتھ شراکت اور اِس مشترکہ یقین کے ساتھ تیار کی گئی ہے کہ کامیابی کسی اہم اور فیصلہ کن لمحے سے بہت پہلے ہی کی جانے والی تیاریوں سے حاصل ہوتی ہے۔

بینک کے عالمی برانڈ ’Now Is Your Time‘ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، یہ مہم اس اَمُر کی عکاسی کرتی ہے کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈکس طرح اپنے صارفین کی اُمنگوں کو پیش رفت میں بدلنے اور دنیا کی متحرک ترین مارکیٹوں میں ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد کرتا ہے۔

Formula 1® کے پسِ پشت کارفرما باریک بینی سے حاصل کی گئی درستی سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ’Move Ahead‘ مہم اس اَمُر کو اجاگر کرتی ہے کہ مسلسل بہترین کارکردگی کس طرح مواقع کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرتی ہے۔ ایسے کھیل میں ،جہاں کامیابی کا فیصلہ شاذ و نادر ہی کسی ایک اوور ٹیک یا ایک لیپ (lap)سے ہوتا ہے، فتح ہزاروں فیصلوں، سخت اور بھرپور تیاری اور اُس وقت بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت سے حاصل ہوتی ہے جس وقت اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

اس مہم کا آغاز اس امر کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈاپنے صارفین کی امنگوں کی تکمیل میں اُن کے ساتھ شراکت دار کی حیثیت سے کس طرح تعاون کرتا ہے، خواہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے کاروبار کو وسعت دے رہے ہوں، اپنی دولت میں اضافہ اور اُس کا تحفظ چاہتے ہوں، مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کر رہے ہوں یا تیزی سے پیچیدہ ہوتی ہوئی دنیا میں خطرات کا بند و بست کر رہے ہوں۔ اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک، مقامی مارکیٹ کے بارے میں علم اور گہری مہارت کو یکجا کرتے ہوئے، بینک اپنے صارفین کو ترقی کے مواقع سے جوڑتا ہے اور انہیں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ مہم انسان کی تخلیقی صلاحیت، حکمتِ عملی پر مبنی رہنمائی اور مصنوعی ذہانت کے امتزاج سے تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے Formula 1® سے متاثر ایک منفرد دنیا کو حقیقت کا روپ دیا گیا ہے۔ اس طریقۂ کار نے تخلیقی ٹیم کو ایسے بصری تجربات اور مناظر پیش کرنے کے قابل بنایا گیا، بصورت دیگر، جن کی فلم بندی ریسنگ سیزن کے دوران مشکل ہوتی۔

اس مہم کے حوالے سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں گلوبل کو-ہیڈ، کارپوریٹ افیئرز، برانڈ اینڈ مارکیٹنگ، سارہ ہیگن (Sarah Hagan) کہتی ہیں: ” ’ ‘Move Ahead ہمارے برانڈ کے نظریے کی ایک مؤثر عکاس ہے۔ کامیابی شاذ و نادر ہی کسی ایک لمحے سے طے ہوتی ہے؛ یہ تیاری، بصیرت اور موقع ملنے پر اقدام کرنے کے اعتماد سے حاصل ہوتی ہے۔ یہی یقین ہماری اس کوشش کو ڈھالتا ہے کہ ہم دنیا کی سب سے متحرک مارکیٹوں میں اپنے کلائنٹس کے مقاصد کے حصول میں ان کی مدد کریں۔ Formula 1® کے ساتھ ہماری شراکت ہمیں اس کہانی کو عملی شکل دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ جدت، مہارت اور جدید پیداواری طریقوں کو یکجا کر کے، ہم نے ایک ایسی مہم تیار کی ہے جو عالمی سطح پر مؤثر ہے اور بلا شبہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی پہچان ہے۔“

گلوبل کو-ہیڈ، کارپوریٹ افیئرز، برانڈ اینڈ مارکیٹنگ، ایوا اینگ (Eva Ang) نے کہا:” ’Move Ahead ‘ ہمارے عالمی نیٹ ورک کی طاقت کو Formula 1® کے ساتھ ہماری شراکت کے دائرے اور اثر کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔ یہ اس کھیل کی پہچان بننے والی مہارت، ٹیم ورک اور کارکردگی کی مسلسل تگ و دو سےاثر لیتا ہے اور انہیں اس بات سے جوڑتا ہے کہ ہم اپنے کلائنٹس کو کامیاب بنانے میں کس طرح مدد کرتے ہیں۔ یہ ہمیں اپنے نیٹ ورک اور مہارت کی قدر و قیمت اجاگر کرنے، کلائنٹس کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید گہرا بنانے اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی ایک نمایاں کہانی بیان کرنے کے لیے ایک مؤثر عالمی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔“

یہ مہم ستمبر 2026ء سے ڈیجیٹل، سوشل اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ملکیتی ذرائع ابلاغ پر عالمی سطح پر جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین