پاکستان،02ستمبر، – 2026 وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے تعمیر ٹرسٹ(Tameer Trust) نے دی داؤد فاؤنڈیشنThe Dawood Foundation: TDF)) کے ساتھ شراکت قائم کی ہے، جس کا مقصد فاؤنڈیشن کے میگنیفائی سائنس سینٹر(MagnifiScience Centre) کے ذریعے محدود سہولیات والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) کی تعلیم اور عملی تجربات کے ذریعے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اس شراکت کے تحت محدود سہولیات والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو میگنیفائی سائنس سینٹر کا دورہ کرنے اور عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کے ذریعے طلبہ و طالبات کو انٹرایکٹو سرگرمیوں میں حصہ لینے، عملی طور پر سائنس کو سمجھنے اور اس سے براہِ راست جڑنے کا موقع ملے گا۔ یہ شراکت وافی انرجی کی جانب سے نوجوانوں کو سیکھنے، اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور نئی مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جاری حمایت کو مزید آگے بڑھاتی ہے۔
اس شراکت پر تبصرہ کرتے ہوئے وافی انرجی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر شیخ نے کہا: ”پاکستان کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ ہمارے نوجوان آج کس طرح تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو کس طرح نکھار رہے ہیں۔ اس شراکت کے ذریعے ہم مزید بچوں کو STEM تعلیم کو ایک مختلف انداز میں سیکھنے اور اسے زیادہ دلچسپ اور خوشگوار بنانے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں دی داؤد فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنی شراکت کو جاری رکھنے اور ایسے اقدامات کی حمایت کرنے پر خوشی ہے جو نوجوانوں کو عملی تجربات کے ذریعے سیکھنے اور نئی چیزیں دریافت کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔“
اپنے تبصرے میں دی داؤد فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی، شفیق احمد نے کہا: ”دی داؤد فاؤنڈیشن میں ہمارا یقین ہے کہ تعلیم تک رسائی نئی راہیں کھول سکتی ہے، خصوصاً نوجوانوں کے لیے۔ اس طرح کی شراکتیں ہمیں میگنیفائی سائنس سینٹر میں مزید لوگوں کو لانے اور انہیں جستجو کے ذریعے سائنس کو سمجھنے اور اس کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ہم ان تجربات کو مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے وافی انرجی کی مسلسل حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔“
دی داؤد فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فواد سومرو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”بامقصد تعلیمی تجربات تک رسائی نوجوانوں کے اپنے آپ اور اپنے اردگرد کی دنیا کو دیکھنے کے انداز پر دیرپا اثر ڈال سکتی ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے ہمارا مقصد تمام اقسام کے پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے سائنس کو دلچسپ اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔ ہمیں ایک بار پھر وافی انرجی کے ساتھ شراکت قائم کرنے اور ایسے طلبہ کے لیے یہ مواقع پیدا کرنے پر خوشی ہے جنہیں بصورتِ دیگر شاید ان تک رسائی حاصل نہ ہو پاتی۔“
معاہدے پر وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، زبیر شیخ اور دی داؤد فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فواد سومرو نے دستخط کیے۔ دستخط کرنے کی تقریب میں دونوں اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جن میں وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کارپوریٹ اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز، عمران قریشی اور دی داؤد فاؤنڈیشن کے چیف گورننس آفیسر، کرسٹوف ایس. اسپرنگ (Christoph S. Sprung) شامل تھے۔
یہ شراکت دونوں اداروں کے اُس مشترکہ عزم کی عکاس ہے کہ پاکستان میں سیکھنے کے مواقع تک زیادہ سے زیادہ افراد کی رسائی یقینی بنائی جائے اور نوجوانوں کی ترقی و صلاحیتوں کو فروغ دینے میں معاونت کی جائے۔

