کراچی (30-09-2026) معروف بزنس ویمن مسز شبنم ظفر خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئیں، جبکہ محمد عادل اور راجہ دریانومل بھی بالترتیب بلامقابلہ سینئر نائب صدر اور نائب صدر منتخب ہوگئے۔ منتخب ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین میں پردیپ کمار، گرنومل، وقار احمد، سید ساجد جمال، سعید احمد، سہیل احمد، عبدالسم?ع میمن، ریاض احمد میمن، فراز میمن جبکہ ویمن انٹرپرینورز کی دو نشستوں پر مس سمینہ شیخ اور مس ہیزل حنیف شامل ہیں۔خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ اجلاس عام میں سابق صدر ساجد میر اور دیگر سابق عہدیداران و اراکین کی خدمات کو سراہا گیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سمیت ڈاکٹر وقار خان، محمد بشیر آرائیں، ساجد عزیز میر، ساجد آرائیں،شکیل خان، ریاض اور دیگر ممبران، کھجور منڈی سے وابستہ کاروباری افراد اور ایکسپورٹرز نے شرکت کی۔اس موقع پر نومنتخب صدر شبنم ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کا براہِ راست تعلق کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صنعتی پیداوار میں اضافے اور برآمدات بڑھانے سے ہے، اس لیے خیرپور کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خیرپور اپنی زرعی پیداوار بالخصوص کھجور کی پیداوار اور برآمدات کے حوالے سے اہم مقام رکھتا ہے، تاہم اس شعبے کی حقیقی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدید پیکجنگ، ویلیو ایڈیشن، کولڈ اسٹوریج، معیاری پراسیسنگ اور عالمی مارکیٹنگ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ چیمبر مقامی کاروباری افراد اور ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے مو ¿ثر کردار ادا کرے گا۔شبنم ظفر نے مزید کہا کہ خیرپور کے تاجروں اور صنعتکاروں کو ملکی و عالمی منڈیوں تک رسائی، برآمدی سہولیات، بینکاری خدمات اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیمبر حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط رابطے کے ذریعے کاروباری لاگت میں کمی، برآمدات کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، تاکہ خیرپور کی معیشت کو قومی اقتصادی ترقی سے مزید مو ¿ثر انداز میں منسلک کیا جاسکے۔
شبنم ظفر خیرپور چیمبر کی بلامقابلہ صدر منتخب،کھجور کی ایکسپورٹ بڑھانے کا عزم
مزید پڑھیں

