منگل, اکتوبر 20, 2026
ہومبزنسپی ایچ ایم اے نے 2026-28 کے لیے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی...

پی ایچ ایم اے نے 2026-28 کے لیے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کر لیا

سید ضیاء علمدار حسین، عبدالجبار گجیانی اور میاں فرخ اقبال بالترتیب چیئرمین، سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PHMA) نے 2026-2028 کی مدت کے لیے نئے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کر لیا۔ انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 29 ستمبر 2026 کو منعقد ہونے والے سالانہ جنرل باڈی اجلاس (AGM) میں کیا گیا، جس کے مطابق سید ضیاء علمدار حسین، عبدالجبار گجیانی اور میاں فرخ اقبال بالترتیب چیئرمین، سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

سدرن زون سے پی ایچ ایم اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عبدالجبار گجیانی، شبیر ہارون بِلوانی، محمد عدیل ایاز، محمد جاوید بِلوانی، محمد ریاض احمد، محمود نارا، اختر میمن، الطاف حسین، محمد الیاس گگی، محمد سلیم نگاریہ، افتخار اشرف، شیریار محمد بشیر، امان احمد اللہ والا اور نعمان رؤف بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

مرکزی سینئر وائس چیئرمین عبدالجبار گجیانی زونل کمیٹی ساؤتھ کے سربراہ کی حیثیت سے زونل چیئرمین بھی ہوں گے، جبکہ شبیر ہارون بِلوانی اور محمد عدیل ایاز بالترتیب زونل سینئر وائس چیئرمین اور زونل وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

ناردرن زون سے نومنتخب پی ایچ ایم اے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین میں سید ضیاء علمدار حسین، اظہار الحق، نوید افضل، محمد زنون نذیر، علی حسن، نثار احمد، محمد خباب انیس، نعیم ملک، محمد امان اللہ خان، ابرار احمد، خواجہ مشرف اقبال، محمد اختر اور ساویز الرحمن شامل ہیں۔

مرکزی وائس چیئرمین میاں فرخ اقبال زونل کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے زونل چیئرمین بھی ہوں گے، جبکہ اظہار الحق اور نوید افضل بالترتیب زونل سینئر وائس چیئرمین اور زونل وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

کامیاب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدواروں کی حمایت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ گروپ (EDG) نے کی، جس کی سربراہی محمد جاوید بِلوانی کر رہے ہیں، جو پی ایچ ایم اے کے پیٹرن اِن چیف بھی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد جاوید بِلوانی نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نومنتخب نمائندگان اپنی ذمہ داریاں خلوص اور بے لوث جذبے کے ساتھ ادا کریں گے اور صنعت کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب قیادت اراکین کے بہترین مفاد میں کام کرتے ہوئے برآمدات کے فروغ اور ان میں مزید اضافہ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

سبکدوش ہونے والے مرکزی چیئرمین محمد بابر خان نے کہا کہ ان کی چیئرمین شپ کے دوران پی ایچ ایم اے کے مقاصد کے حصول، برآمدات میں اضافے، اراکین کے جائز حقوق کے تحفظ اور صنعت کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کے لیے مخلصانہ اور بھرپور کوششیں کی گئیں۔

نومنتخب چیئرمین سید ضیاء علمدار حسین، سینئر وائس چیئرمین عبدالجبار گجیانی اور وائس چیئرمین میاں فرخ اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ویلیو ایڈڈ اپیرل اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی سب سے بڑی اور اہم نمائندہ ایسوسی ایشن، پی ایچ ایم اے کے عہدیداران منتخب ہونا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

انہوں نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین، عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سبکدوش ہونے والی باڈی نے اپنے چیئرمین کی قیادت میں پورے سال ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل صنعت کے مفادات کے فروغ اور تحفظ کے لیے فعال اور مؤثر کردار ادا کیا۔

نومنتخب چیئرمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ، تحفظ اور ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے اور صنعت و برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

سبکدوش ہونے والے مرکزی چیئرمین محمد بابر کھنڈ اور زونل چیئرمین فیصل ارشد شیخ نے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں اپنی سالانہ کارکردگی اور سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور اپنے دورِ ذمہ داری کے دوران ایسوسی ایشن کے مقاصد اور اہداف کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں سے جنرل باڈی کے اراکین کو آگاہ کیا۔

جنرل باڈی کے اراکین نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین اور دیگر عہدیداران کی خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو مبارکباد پیش کی اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اراکین نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرے گی اور ایسوسی ایشن کے مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین