منگل, اکتوبر 20, 2026
ہومبینک اور مالیاتوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نیشنل بینک کے چیئرمین و صدر...

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نیشنل بینک کے چیئرمین و صدر سے ملاقات


کراچی یکم اکتوبر 2026: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے  نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر عمران سرور سے ملاقات کی اور اس موقع پر نیشنل بینک کے چیئرمین نوید اے خان بھی موجود تھے۔ ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے عمران سرور کو نیشنل بینک کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں نیشنل بینک سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ مالیاتی شعبے سے متعلق وسیع تر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر نیشنل بینک عمران سرور نے وفاقی وزیر خزانہ کو نیشنل بینک کے مختلف اقدامات اور کارکردگی سے آگاہ کیا، جن میں خواتین کی مالیاتی شمولیت اور معاشی سرگرمیوں میں ان کی شرکت و معاونت، ڈیجیٹل تبدیلی اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کی معاونت کے لیے بینک کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کو صارفین کو بہتر خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے نیشنل بینک کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملکی مالیاتی اور معاشی ترجیحات کے حصول میں بینکاری شعبے کے کردار سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین