پاکستان، 17 اکتوبر 2026: پاکستان کے صفِ اول کے ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے ڈریگن آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی 5G لانچ مہم پر ’کریئیٹیو ایکسیلنس‘ کا گولڈ ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ عالمی اعزاز رواں سال کے شروع میں ڈریگن آف پاکستان ایوارڈز میں زونگ کی کامیابی کا تسلسل ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والی مہم ”ایسا ہے فیوچر“ میں مصنوعی و جدید انٹیلی جنس کو پاکستانی تخلیق کاری کے ساتھ یکجا کیا گیا، جس نے ایک منفرد اور صارف دوست برانڈ بیانیے کے ذریعے ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کی عکاسی کی، اور مارکیٹنگ اور کمیونیکیشنز کے شعبے میں برانڈ کی تخلیقی کارکردگی کو خطے میں ممتاز مقام دلایا ہے۔
یہ کامیابی زونگ کی مستقبل سے ہم آہنگ اور AI پر مبنی ڈیجیٹل برانڈ کے طور پر ترقی کی بھی عکاس ہے۔ ٹیکنالوجی، جدت اور ڈیٹا پر مبنی معلومات کو یکجا کر کے زونگ صارفین کو مؤثر تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ابلاغ کے انداز کو مضبوط بنا رہا ہے۔ علاقائی مقابلے میں گولڈ ایوارڈ حاصل کر کے زونگ نے ثابت کیا ہے کہ واضح مقصد اور اپنے صارفین کو بہتر طریقے سے سمجھ کر پاکستانی برانڈز عالمی سطح پر تسلیم شدہ تخلیقی خدمات فراہم کر سکیں گے۔
اس کامیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے زونگ کی ہیڈ آف مارکیٹنگ کمیونیکیشن، حِنا علی نے کہا، ”ڈریگن آف ایشیا ایوارڈز میں کریئیٹیو ایکسیلنس کا گولڈ ایوارڈ جیتنا زونگ کے لیے ایک باعثِ افتخار ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ بہترین تخلیق کاری کا آغاز لوگوں کی ضروریات سمجھنے سے ہوتا ہے کہ ان کے لیے کیا اہم ہے، کیا چیز ان پر اثر انداز ہوتی ہے اور ہمارا برانڈ ان کی زندگی میں کیسے معنی خیز بن سکتا ہے۔ ’ایسا ہے فیوچر‘ کے ذریعے ہم نے روایتی ٹیلی کام اشتہارکاری سے آگے بڑھ کر ایک ایسی کہانی پیش کی جس نے 5G اور AI کے امکانات کو پاکستان کی تخلیق کاری اور امنگوں کے ساتھ یکجا کیا۔“
جدید ترین مصنوعات و خدمات میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے، زونگ ایک مربوط، جامع اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے وژن کو آگے بڑھا رہا ہے —

