اتوار, اپریل 19, 2026
ہوماسٹاکسکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کے پاس ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں...

سکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کے پاس ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ

فروری میں 3,444 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں؛ مجموعی تعداد 287,049 ہو گئی : ایس ای سی پی

اسلام آباد، 06 مارچ: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں فروری میں 3,444 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جس سے ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 287,049 ہو گئی ہے۔نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ،  38 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں اور بقیہ 3 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش تنظیمیں، لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپس اور غیر ملکی کمپنیاں شامل تھیں۔

فروِری میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت مستحکم رہی۔ اس ماہ 82 نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں نے غیر ملکی افراد نے شئیرز حاصل کیے۔ ان میں چین سے تعلق رکھنے والے افراد نے 44 کمپنیوں میں شرکت داری کی۔ امریکہ سے سات کمپنیوں میں سرمایہ کاری ہوئی ، جرمنی کے سرمایہ کاروں نے تین تین کمپنیوں میں شئیرز ھاصل کیے ، جبکہ مصر، برطانیہ، آسٹریلیا، افغانستان، یمن اور انڈونیشیا سے دو دو کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی گئی۔ آذربائیجان، نائیجیریا، اردن، کینیڈا، سویڈن، ڈنمارک، فلپائن، ترکی، پرتگال، بیلجیم سے بھِ تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستانی کمپنیوں میں شئیرز حاصل کیے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی مائننگ اور کوارینگ، ٹریڈنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دیکھی گئی۔

ریجن کے حساب سے پنجاب 1,696 نئی کمپنیاں رجسٹر، اسلام آباد میں 656، سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 317، گلگت بلتستان میں 174 اور بلوچستان میں 46 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

سیکٹر کے لحاظ سے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں 723 ، ٹریڈنگ سیکٹر میں 531 ، سروسز میں 434 اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن میں 323 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

سیاحت اور ٹرانسپورٹ  میں 194 ، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 165، تعلیم میں 107، مائننگ اور کوارینگ میں 79٫ ٹیکسٹائل میں 69٫ مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ میں 64، کیمیکلز میں 58٫ فارماسیوٹیکل میں 58 کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں 57، ہیلتھ کیئرمیں 56، انجینئرنگ میں 52 ، اسمیٹکس میں 50٫ کمیونیکیشن میں 44، فیول اینڈ انرجی میں 42، لاجنگ میں  37، اور آٹو الائیڈ انڈسٹریز میں 35 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

مزید برآں، کیبلز اور الیکٹرک گڈز، سپورٹس، اور پیپر اینڈ بورڈ سمیت مختلف دیگر شعبوں میں 266 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، جو پاکستان کی صنعتی اور کاروباری بنیاد کی مسلسل وسعت کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین