کے الیکٹرک کے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جاری کردہ اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سید طحہ کو کا چیف ایگزیکٹو تعنیات کردیا گیا ہے۔ سید طحہٰ 15 اپریل 2026 سے اپنی ذمہداریاں سنبھالیں گے۔ اس وقت تک کمپنی کے امور عبوری سی ای او ادیب احمد بطور چیف ایگزیکٹو کام کریں گے۔
سید طحہ اس وقت پاکستان اسٹیٹ آئل میں بطور چیف ایگزیکٹو اور مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ اس سے قبل وہ کے الیکٹرک میں بطور چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سید طحہ انجینئرنگ کی ڈگری رکھنے کے علاوہ آئی بی اے سے ایم بی اے فنانس بھی کرچکے ہیں۔ اس طرح انہیں کسی بڑی انجینئرنگ کمپنی کو تیکنکی اور مالیاتی امور کی نگرانی کرنے کا علمی اور عملی تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
سید طحہ نے پاکستان میں مختلف اہم اداروں کے علاوہ بیرون ملک بھی انجینرنگ اداروں میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو مونس علوی کے استعفی کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔ جس پر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادیب احمد کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو تعینات کیا تھا۔

