ای ایوری کو ایندھن کی بچت، کم قیمت اورترقی کرتے ملکوں میں صارفین ضروریات کو مد نظر رکھ کر تیار
بجلی جانے یا لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ای ایوری سے بجلی حاصل کی جاسکے گی۔
ٹوکیو: سوزوکی موٹرز جاپان اپنی کامیاب گاڑی ایوری کو اب الیکٹرک ماڈل میں لانچ کردیا ہے۔ سوزوکی کے مطابق یہ اقدام عالمی سطح پر کمپنی کی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے اور جس کا مقصد صارفین کو کم قیمت اور ایندھن کی بچت والی گاڑی فراہم کرنا ہے۔
ایوری کے الیکٹرک ماڈل کا ڈیزائین کمپیکٹ اور کم وزن ہے۔ جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ ترقی کرتی معیشتوں میں شہری علاقوں کے صارفین کی ضروریات کو بھی پورا کرنا ہے۔
ای ایوری کو سوزوکی کارپوریشن اور ڈائی ہاٹسو موٹرز نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ ای ایوری کو اس طرح ڈیزائین کیا گیا ہے کہ وہ شہری علاقوں کے لئے ایک چھوٹی کمرشل گاڑی کی ضروریات کو پورا کرسکے۔
اب اگر بجلی چلی جائے یا لوڈ شیڈنگ کا سامنہ ہو تو ای ایوری آپ کو بجلی فراہم کرے گی۔ اس گاڑی میں یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ بجلی جانے کی صورت میں گاڑی کی بیٹری سے بجلی استعمال کی جاسکے، ای ایوری کی 36.6 کلو واٹ کی بیٹری لیٹھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری استعمال کی گئی ہے جوکہ مکمل چارج ہونے پر 257 کلو میٹر تک سفری سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس گاڑی جدید حفاظتی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔ ای ایوری میں ڈیجیٹل بیک ویو مرربھی دیا گیا ہے جس سے رات کے وقت گاڑی چلانے میں سہولت ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق سوزوکی کی کمپیکٹ گاڑیوں پر توجہ اسے جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا جیسی تیزی سے ترقی کرتی مارکیٹوں میں مضبوط پوزیشن فراہم کرتی ہے، جہاں سستی اور ایندھن بچانے والی گاڑیوں کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی آٹو انڈسٹری میں پائیداری، کارکردگی اور لاگت میں کمی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ سوزوکی اپنی نئی مصنوعات کے ذریعے نہ صرف صارفین کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنا چاہتی ہے بلکہ عالمی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو بھی مزید مستحکم کر رہی ہے۔

