ہفتہ, جون 6, 2026
ہومبزنسابھی مائیکرو فنانس بینک کے صارفین کو لائف انشورنس کی سہولت دستیاب...

ابھی مائیکرو فنانس بینک کے صارفین کو لائف انشورنس کی سہولت دستیاب ہوگی۔

ابھی مائیکرو فنانس بینک اور ای ایف یو لائف کا انشورنس سہولیات تک رسائی بڑھانے کے لیے اشتراک کر لیا

کراچی: ابھی مائیکرو فنانس بینک نے ای ایف یو لائف انشورنس کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے۔ جس کے تحت بینک اپنے صارفین کو لائف انشورنس کی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان بھر میں مالی تحفظ اور طویل مدتی تحفظ دسیتاب ہوگا۔
معاہدے پر ابھی مائیکرو فنانس بینک کے ہیڈ آف ٹرانزیکشن اینڈ ایمپلائی بینکنگ عمر رؤف اور ای ایف یو لائف انشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی احمد نے دستخط کیے۔ اس موقع پردونوں اداروں کے سینئر نمائندگان بھی موجود تھے۔
معاہدے کے تحت ای ایف یو لائف کی انشورنس مصنوعات ابھی مائیکرو فنانس بینک کے پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ جس سے صارفین اپنی موجودہ بینکاری سہولیات کے ساتھ ساتھ انشورنس کوریج بھی حاصل کرسکیں گے۔ یہ اقدام روزمرہ بینکاری میں تحفظاتی اور مالی شمولیت کو فروغ دے گا۔
اس اشتراک کے ذریعے صارفین کو مختلف لائف انشورنس مصنوعات تک رسائی حاصل ہوگی۔ جس سے وہ ہنگامی مالی ضروریات کو پورا کرسکیں گے۔ معاہدے میں مصنوعات کی فراہمی، صارفین کی رجسٹریشن اور خدمات کی ترسیل شامل ہے۔ تاکہ انشورنس خدمات شفاف، قابل رسائی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کے مطابق ہوں

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین