کراچی: کراچیآغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) پاکستان نے دل کے بائی پاس سرجری اور عمر سے متعلق (Senile) موتیا کے علاج کے پروگرامز کے لیے جوائنٹ کمیشن کا گولڈ سیل آف اپروول حاصل کر لیا ہے جو بین الاقوامی معیارِ کارکردگی پر مسلسل پورا اترنے کا مظہر ہے۔
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) پاکستان کو ہارٹ بائی پاس سرجری اور عمر سے متعلق (سینائل) موتیا کی سرجری کے پروگرامز کے لیے جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (JCI) کا گولڈ سیل آف اپروول حاصل ہوا ہے، جو بین الاقوامی معیارِ کار پر مسلسل عمل درآمد کی عکاسی کرتا ہے۔
معیار کے عالمی پیمانے کے طور پر تسلیم شدہ جے سی آئی کا گولڈ سیل آف اپروول اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ آغا خان ہسپتال محفوظ اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
یہ سرٹیفکیشن دو اہم شعبوں کا احاطہ کرتی ہے: کورونری آرٹری بائی پاس گرافٹ (CABG) سرجری، جسے عام طور پر ہارٹ بائی پاس سرجری کہا جاتا ہے، اور سینائل موتیا کی سرجری، جو عمر کے ساتھ آنکھ کے لینز میں آنے والی دھندلاہٹ کا علاج کرتی ہے۔
اپریل 2026 کے اوائل میں AKUH کا جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے ایک جامع اور سخت آڈٹ کیا گیا۔ اس جائزے میں براہِ راست مشاہدہ اور انٹرویوز شامل تھے، جن کے ذریعے مختلف معیارِ نگہداشت، کلینیکل نتائج اور کارکردگی کے پیمانوں کے استعمال، اور مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو علاج کے بعد صحت یابی کے لیے تیار کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
آغا خان یونیورسٹی ہیلتھ سسٹم پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا:”یہ سرٹیفکیشن ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم اپنے مریضوں کو اعلیٰ ترین معیار کی نگہداشت فراہم کریں۔ ہماری ٹیمیں ان سخت معیارات پر پورا اترنے کے لیے مسلسل محنت کرتی ہیں تاکہ ہر مریض کو ایسے نظام کی حمایت حاصل ہو جو معیار، حفاظت اور مسلسل بہتری پر مبنی ہو ۔”
یہ کامیابی AKUH کو دنیا کے چند منتخب ہسپتالوں میں شامل کرتی ہے۔ AKUH دنیا کا دوسرا ہسپتال ہے جسے سینائل موتیا کی سرجری کے لیے کلینیکل کیئر پروگرام سرٹیفکیشن (CCPC) حاصل ہوئی ہے، جبکہ ہارٹ بائی پاس سرجری کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے صرف تین ہسپتالوں میں شامل ہے۔

