اتوار, اپریل 19, 2026
ہومUncategorizedآکسفورڈ اے کیو اے نے امتحانی نظام میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا

آکسفورڈ اے کیو اے نے امتحانی نظام میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد، 14 اپریل، 2026: آکسفورڈ اے کیو اے، جو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (آکسفورڈ یونیورسٹی کا ایک شعبہ) اور AQA برطانیہ میں GCSEs اور اے لیول فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، نے اپنے بین الاقوامی امتحانی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان اصلاحات میں امتحانی نتائج کا جلد اجرا، سال میں تین امتحانی سیشنز اور انٹرنیشنل EPQ جمع کرانے کے دو مواقع شامل ہیں۔ یہ تمام سہولتیں اب اس کے بین الاقوامی تعلیمی پروگرام کا حصہ ہیں۔
طلبہ کو عالمی سطح بہتر مواقع اور سہولت فراہم کرنے کے مقصد کے تحت یہ اصلاحات 2026 سے 2029 کے دوران مرحلہ وار متعارف کرائی جائیں گی۔ ان کا مقصد طلبہ کو بہتر انتخاب، یونیورسٹی میں داخلوں اور تعلیمی پیش رفت کی بہتر منصوبہ بندی کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ان اصلاحات میں درج ذیل شامل ہیں:
مئی/جون کے امتحانات کے نتائج جولائی 2027 سے پہلے جاری کیے جائیں گے۔2027 میں انٹرنیشنل AS/A لیول کے نتائج 28 جولائی کو جبکہ انٹرنیشنل GCSE کے نتائج 4 اگست کو جاری ہوں گے۔
2028سے تمام انٹرنیشنل AS/A لیول مضامین کے لیے اکتوبر/نومبر کا امتحانی سیشن متعارف کرایا جائے گا، جبکہ 2029 سے مخصوص مضامین (بائیولوجی، کیمسٹری، فزکس، ریاضی، ایڈوانس ریاضی، معاشیات) کے لیے جنوری مین بھی انٹرنیشنل AS/A لیول کے امتحانی سیشن شروع کیا جائے گا۔
مئی 2026 سے انٹرنیشنل EPQ جمع کرانے کے لیے سال میں دو بار مواقع فراہم کیے جائیں گے، جس سے طلبہ کو اپنے منصوبوں کی تیاری، بہتری اور تکمیل کے لیے زیادہ وقت اور بہتر منصوبہ بندی کرنے کی سہولت ملے گی۔
آکسفورڈ اے کیو اے کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو کومب نے کہا، ”آکسفورڈ اے کیو اے میں ہمارا عزم یہ ہے کہ بین الاقوامی امتحانات کو ہر ایک کے لیے موثر اور بہتر بنایا جائے۔ یہ بہتریاں براہِ راست اُن ضروریات کے جواب میں متعارف کرائی گئی ہیں جن کی نشاندہی اسکولوں نے کی ہے۔ نتائج جلد جاری کرنے، امتحانی سیشنز میں اضافہ کرنے اور انٹرنیشنل EPQ کے لیے زیادہ لچک فراہم کرنے کے ذریعے ہم اسکولوں کو یہ سہولت دے رہے ہیں کہ وہ اپنے تدریسی پروگرامز کے مطابق اسیسمنٹ کو بہتر انداز میں ترتیب دے سکیں، جبکہ طلبہ کو کامیابی کے مزید مواقع بھی میسر آئیں۔“
مئی/ جون کے نتائج کا جلد اجرا انٹرنیشنل AS اور A لیول کے طلبہ کو عالمی یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے زیادہ وقت اور بہتر انتخاب فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ انٹرنیشنل GCSE کے طلبہ کو بھی اپنے آئندہ تعلیمی مراحل کی منصوبہ بندی میں مدد دے گا، چاہے وہ تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہوں یا نئے پروگرامز میں داخلہ لینا چاہتے ہوں۔ امتحانی سیشنز کی تعداد میں اضافہ مختلف تعلیمی کیلنڈرز پر عمل کرنے والے اسکولوں کو سال میں تین مواقع فراہم کرے گا کہ وہ صحیح وقت پر طلبہ کو امتحان میں بٹھا سکیں، جس سے اسیسمنٹ کا عمل تدریسی شیڈول اور سیکھنے کے مراحل سے مزید قریب تر ہوجائے گا۔
2027 سے آکسفورڈ AQA مئی/ جون امتحانی سیشن کے لیے اندراج کی آخری تاریخ کو بڑھا کر مارچ کے اوائل تک کر دے گا۔ اس اقدام کے نتیجے میں اسکولوں کو اندراج کو حتمی شکل دینے سے قبل جنوری کے انٹرنیشنل AS/A لیول یونٹس کے نتائج دستیاب ہوں گے، جس سے اساتذہ اور طلبہ زیادہ بہتر فیصلے کر سکیں گے۔
مئی/ جون سیشن کے تمام امتحانات کے اوقات کار بدستور برقرار رہیں گے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین