اتوار, اپریل 19, 2026
ہومبزنسفیصل بینک نے پاکستان کی پہلی موبائل ٹیپ ٹو کیش سروس متعارف...

فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی موبائل ٹیپ ٹو کیش سروس متعارف کرادی

کراچی، 6اپریل، 2026: فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے پاکستان کی پہلی موبائل ٹیپ اینڈ ودھ ڈرا سروس (Tap and Withdraw service) متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے صارفین فیصل بینک اے ٹی ایم سے اپنے اسمارٹ فون کوٹیپ کرکے کیش رقم نکال سکیں گے، اور اس کے لیے کسی فزیکل کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اختراع اور جدت پر بھرپور توجہ کے ساتھ فیصل بینک اپنے صارفین کے لیے ڈیجیٹل انکلیوژو اور ڈیجیٹل فرسٹ تجربہ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ایک جامع 360 ڈگری ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دے کر بینک نے خود کو ایک نمایاں جدت طراز ادارے کے طور پر مستحکم بنایا ہے۔

فیصل بینک کے صارفین اپنے ڈیبٹ یا نور کارڈ کو فیصل ڈیجی بینک موبائل اَیپ کے ذریعے ڈیجیٹائز کر کے اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے اے ٹی ایم تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت فون ٹیپ کے ذریعے کیش نکالنے کو ٹوکنائزڈ ڈیجیٹل اسناد کی سکیورٹی اور کانٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی کے فوائد فراہم کرتی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر موبائل ڈیوائسز کے ذریعے کارڈ لیس اے ٹی ایم ودھ ڈرالزکافی مقبول ہورہے ہیں، اور اب فیصل بینک پاکستان میں پہلا بینک بن گیا ہے جو عالمی رجحانات کے مطابق خدمات فراہم کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین