پیر, اپریل 20, 2026
ہومبزنسافواجِ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ملک کے دفاع کو یقینی...

افواجِ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ملک کے دفاع کو یقینی بنایا ہے،زبیرطفیل

 ایران، سعودی عرب اور یو اے ای سمیت اہم ممالک کا پاکستان پر اعتماد موجود ہے، صدریوبی جی

کراچی(22مارچ2026)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرزبیرطفیل نے یومِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا نہایت اہم دن ہے اور یہ بے مثال دن ہمیں ایک علیحدہ وطن کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، برصغیر کے مسلمانوں نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر اپنی شناخت، حقوق اور آزادی کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر قربانیاں دیں، جن کا ثمر آج ایک آزاد ریاست پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے ہے اورہماری افواجِ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ملک کے دفاع کو یقینی بنایا ہے۔زبیرطفیل نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قومی یکجہتی، جمہوری اقدار اور آئین کی بالادستی ہی ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھ سکتی ہے۔صدر یو بی جی نے کہا کہ ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت اہم ممالک کا پاکستان پر اعتماد موجود ہے، سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں کی پاسداری کی جا رہی ہے،یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک پر جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتا ہے بلکہ مسلم ممالک میں یکجہتی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے اور وزیراعظم میاں شہبازشریف کی جانب سے متعدد مسلم ممالک کے سربراہان سے رابطے اسی سلسلے می ایک کڑی ہے۔زبیرطفیل نے  ایران اور خلیجی خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اورجاری کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کو یکجا ہوکر کشیدگی میں کمی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،کئی مسلم ممالک میں امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں معصوم جانوں کا المناک نقصان  قابل مذمت ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ کشیدگی کے فوری خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری میں تیزی لائی جائے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین