بدھ, مئی 13, 2026
ہومUncategorizedطبقہ اشرافیہ کے لئے ایندھن مہنگا ہاٹی آکٹین پر فی لیٹر لیوی...

طبقہ اشرافیہ کے لئے ایندھن مہنگا ہاٹی آکٹین پر فی لیٹر لیوی میں 200 سو روپے فی لیٹر کا اضافہ

ہائی آکٹین فیول پرلیوی 100 روپے سے بڑھاکر 300 روپے فی لیٹرکردی گئی

وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں ایندھن کی قیمتوں کا اور فراہمی کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر عوام پر ایندھن کی قیمت کا بوجھ منتقل کرنے کے بجائے طبقہ اشرافیہ کی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن پر لیوی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھاتی جائے۔ لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کردی۔

ہائی آکٹین فیول پر پٹرولیم لیوی 200 روپے فی لیٹربڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایچ او بی سی پرلیوی 305 روپے37 پیسے فی لیٹرہوگئی، پہلےایچ اوبی سی پرلیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹرتھی۔ ملک میں ایچ او بی سی کی نئی قیمت 535 روپےہوگئی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں اور صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق  ریگولر پیٹرول پرانی قیمت پر ہی ملے گا  اور اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔

وزیر اعظم آفس کے اعلامیے  کے مطابق فیصلے سے حکومت کو ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی جس سے عوام کو ریلیف دیاجائے گا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین