بدھ, مئی 13, 2026
ہومکارٹويوٹا موٹر کارپوریشن کی آٹوموبائل کونسل 2026 میں ورثہ اور جدت کی...

ٹويوٹا موٹر کارپوریشن کی آٹوموبائل کونسل 2026 میں ورثہ اور جدت کی شاندار نمائش

نمائش میں یوٹوٹا کی کلاسک اسپورٹس کاریں جاپان کی آٹو موٹو تاریخ کو اجاگر کریں گی

کلاسک ٹویوٹا کے تحت ورثے کا تحفظ اور مستقبل کی موبیلٹی کو فروغ دینے کا عزم


ٹوکیو:   ٹويوٹا موٹر کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آٹوموبائل کونسل 2026 میں شرکت کرے گی، جہاں کمپنی اپنی کلاسک اسپورٹس گاڑیوں کی خصوصی نمائش کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد جاپان کے آٹو موٹو ورثے کو محفوظ رکھنا اور اسے نئی نسل تک منتقل کرنا ہے۔

یہ ایونٹ 10 سے 12 اپریل تک ماکُوہاری میسے، چیبا میں منعقد ہوگا، جو جاپان میں کلاسک کاروں کے شوقین افراد کی بڑی تقریبات میں سے ایک ہے۔ ٹويوٹا اس موقع پر اپنے  ٹویوٹا کلاسک پروگرام کے زریعے تاریخی گاڑیوں کی بحالی اور آٹو موٹو ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

نمائش کے شرکاء ٹويوٹا کے اسٹال پر کمپنی کی اسپورٹس کاروں کے ارتقا کا منفرد سفر دیکھ سکیں گے، جس میں مشہور جی ٹی 2000 نمایاں ہوگی، جسے عالمی سطح پر جاپان کی پہلی اسپورٹس کار سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹویوٹا پبلک اسپورٹس کا ریپلیکا اور یوٹوٹا اسپورٹس 800  بھی نمائش کا حصہ ہونگی، جنہیں مہارت کی ترقی کے پروگرامز کے تحت بحال کیا گیا ہے۔

یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹويوٹا نہ صرف جدید موبیلٹی میں قیادت کرنا چاہتی ہے بلکہ اس ورثے کو بھی محفوظ رکھنا چاہتی ہے جس نے عالمی آٹو موٹو صنعت کی بنیاد رکھی۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین