بدھ, مئی 13, 2026
ہومبزنسماری انرجیز کے بڑے فرٹیلائزر اداروں کے ساتھ معاہدے، پاکستان میں گیس...

ماری انرجیز کے بڑے فرٹیلائزر اداروں کے ساتھ معاہدے، پاکستان میں گیس سپلائی بڑھانے کا اہم قدم

ڈھرکی میں پریشر انہانسمنٹ فیسلٹیز منصوبہ، گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی کوشش

اقدام سے یوریا پیداوار میں اضافہ اور قومی غذائی تحفظ کو تقویت ملنے کی توقع

اسلام آباد:  ماری انرجیز نے ملک کے بڑے کھاد ساز اداروں کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد گیس سپلائی کے نظام کو بہتر بنانا اور توانائی و زراعت کے شعبوں کو مضبوط کرنا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی اعلامیے کے مطابق کمپنی نے فوجی فرٹیلائزر، اینگروفرٹیلائزر، اورفاطمہ فرٹیلائزر کے ساتھ سندھ کے علاقے ڈھرکی میں پریشر انہانسمنٹ فیسلٹیز کے قیام کے لیے معاہدے کیے ہیں۔

یہ منصوبہ گیس پائپ لائنز میں رکاوٹوں کو کم کرنے اور کمپریشن سہولیات کی تنصیب پر مشتمل ہے، جس کے ذریعےماری گیس فیلڈ کے حبیب راہی لائم اسٹون ذخائر سے گیس کے دباؤ کو برقرار رکھا جا سکے گا اور کھاد فیکٹریوں کو مسلسل گیس فراہمی ممکن ہوگی۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف مقامی گیس ذخائر کی پیداوار کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے میں مدد دے گا بلکہ ترسیلی نظام کی کارکردگی میں بھی بہتری لائے گا۔ اس کے نتیجے میں کھاد ساز صنعت کو طویل مدتی بنیادوں پر گیس کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے گی، جو ملک میں یوریا کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ماری انرجیز پاکستان کی نمایاں تیل و گیس تلاش اور پیداوار کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہے، جو کھاد، بجلی اور صنعتی شعبوں کو قدرتی گیس فراہم کرتی ہے۔

یہ شراکت داری درآمدی توانائی پر انحصار کم کرنے اور زرعی شعبے کو مستحکم بنانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ مقامی گیس کی مستحکم فراہمی سے نہ صرف کھاد کی پیداوار بڑھے گی بلکہ قومی غذائی تحفظ اور معاشی استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین