پیر, جون 1, 2026
ہومبزنسپاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جواد احمد چیمہ...

پاکستان اسٹیٹ آئل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جواد احمد چیمہ کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا ہے۔

پی ایس او کے چیف ایگزیکٹو طحہ احمد کے الیکٹرک کے افسراعلی مقرر ہوگئے ہیں۔

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل کے جاری کردہ اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جواد احمد چیمہ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ اور وہ 18 مئی سے اپنے عہدے کا چارج لیں گے۔ جواد احمد کی تقرری آئندہ تین سال کے لئے کی گئی ہے۔

جواد احمد توانائی کے شعبے میں 28 سال سے زائد پیشہ وارانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ شیل پاکستان جواد احمد چیمہ شیل پاکستان کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں۔ شیل انٹرنیشنل میں اسٹریٹجی اور پورٹ فولیو شعبے کے نائب صدر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔  انہوں نے ایشیا، یورپ اور دیگر خطوں میں اہم کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دیں ہیں۔ اس وقت جواد احمد کراچی ہائیڈروکاربن ٹرمینل کے سی ای او کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

اس سے قبل مارچ میں کے الیکٹرک کے بورڈ نے پی ایس او کے چیف ایگزیکٹو طحہ احمد کو کے الیکٹرک کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا تھا۔ جو 15 اپریل کو عہدے چارج لیں گے۔ اس عبوری دور میں پی ایس او کے بورڈ نے عبدالسیمع کو عبوری چیف ایگزیکٹو تیعنات کردیا تھا۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین