واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی فی الحال کام کیا جارہا ہے۔ جس میں صارفین کو فی الحال رسائی نہیں دی گئی ہے۔ اس فیچر سے ویب کے زریعے وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو چیٹ میں نئی سہولت دستیاب ہوگی۔
اس فیچرمیں صارفین کو اپنی چیٹس میں اپنی مرضی کی تھیم کو منتخب کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ جس میں صارفین منفرد رنگ اور وال پیپرز کا انتخاب کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر صارفین کی دلچسپی کے لیے ہے جس کے ذریعے وہ چیٹ میں من پسند رنگ اور تصاویر دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ منفرد فیچر جلد صارفین کی رسائی میں ہوگا۔

