میٹا کا دعوی ہے کہ میوز اسپارک زیادہ ذہین تیز رفتار ہے اور پیچیدہ سوالات کا حل پریش کرسکتا ہے۔
میوز اسپارک کو اس وقت امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے۔ بہت جلد دیگر ملکوں میں اسے متعارف کرایا جائے گا۔
کیلفورنیا: مارک زیکربرگ کی کمپنی میٹا نے اپنا مصنوعی ذہانت کا نیا ماڈل کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بارے میں میٹا کا دعوی ہے کہ یہ زیادہ تیز رفتار اور پیچیدہ سوالات کے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور میٹا کی ٹیم نےاس ماڈل کو نوماہ میں تیار کیا ہے۔
میٹا کا کہنا ہے کہ میوز اسپارک اب تک کا ہمارا سب سے طاقتور ماڈل ہے۔ یہ فی الحال میٹا اے آئی ایپ اور ویب سائٹ پر دستیاب ہے، اور آنے والے ہفتوں میں اسے واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک، میسنجر اور اے آئی گلاسسز پر جاری کیا جائے گا۔ جبکہ منتخب شراکت داروں کو اے پی آئی کے ذریعے نجی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
میوز اسپارک کو میٹا نے سپر انٹیلینس لیب میں تیار کیا گیا ہے۔ اور اسے لارج لینگویج ماڈل ( ایل ایل ایم) کی نئی سیریز کا پہلا ماڈل ہے۔ اور یہ ہر جگہ ہر کسی کی مدد کرسکتا ہے۔ سائنس، ریاضی اور صحت کے پیچیدہ سوالات کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
میوز اسپارک خاص طور پر میٹا کے پلیٹ فارمز اور مصنوعات کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ میٹا کی مصنوعی ذہانت کو پہلے سے زیادہ سمارٹ اور تیز رفتار بنائے گا جس کو وقت کے ساتھ ساتھ نئی خصوصیات متعارف کرائی جائیں گی۔ جو کہ انسٹاگرام، فیس بک اور تھریڈز پر لوگوں کے شیئر کردہ مواد اور سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
میوز اسپارک کے زریعے صارفین کو فوری جواب کی فراہمی یا پیچیدہ مسائل میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ میٹا اے آئی دونوں کام سنبھال سکتا ہے۔ اور صارف کام کی نوعیت کے لحاظ سے "موڈز” تبدیل کرسکتا ہے۔ جس کے لئے میٹا اے آئی سوال کو حل کرنے کے لیے بیک وقت کئی "ذیلی ایجنٹس” (subagents) کو استعمال کرسکتا ہے۔ اگر صارف کسی مخصوص شہر کے سیاحتی سفرکے بارے میں جاننا چاہے تو ایک ایجنٹ سفری منصوبہ بندی کا خاکہ تیارکرے گا، دوسرا ایجنٹ شہر میں بچوں اور بڑوں کی سرگرمیوں کی تفصیلات پر کام کرے گا جبکہ تیسرا ایجنٹ دیگر شہروں کے سیاحتی سفر کا موازنہ فراہم کرے گا۔ یہ سب ایک ہی وقت میں ایک ساتھ ہوگا۔


