اتوار, اپریل 19, 2026
ہومصحتمعروف ادویات ساز کمپنی مارٹن ڈاؤ گروپ کو پانچ شعبہ جات میں...

معروف ادویات ساز کمپنی مارٹن ڈاؤ گروپ کو پانچ شعبہ جات میں اعلی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

کراچی، 16 اپریل، 2026: پاکستان کے معروف فارماسیوٹیکل اور ہیلتھ کیئر گروپ مارٹن ڈاؤ گروپ نے گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارک (GDEIB) ایوارڈز میں پانچ کیٹیگریز میں ایوارڈز جیت لیے ہیں۔

گروپ کو ڈی ای آئی اسٹرکچر اور نفاذ، ترقی اور برقرار رکھنے، ملازمت کے ڈیزائن، درجہ بندی اور معاوضہ، کام اور ذاتی زندگی میں توازن، لچک اور مراعات، کمیونٹی، حکومتی تعلقات اور فلاحی سرگرمیوں کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر سراہا گیا۔

ایوارڈ تقریب میں مارٹن ڈاؤ گروپ کے چیف پیپل آفیسر شاہ رخ مسعود نے کہا، ”پانچ کیٹیگریز میں جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز جیتنا ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہم ایک متنوع، مساوی و جامع ادارہ تشکیل دینا چاہتے ہیں اور اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ DEI ایک مسلسل عمل ہے۔ اس حوالے سے ہمارے اقدامات جاری رہیں گے، تاکہ ایسا جامع ورک پلیس کلچر فروغ دیا جاسکے جو تمام لوگوں کے مفاد میں اور انہیں بااختیار بنانے والا ہو۔“

گلوبل ڈی ای آئی بینچ مارکس ایوارڈز اداروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ تنوع، مساوات اور شمولیت کے حوالے سے اپنی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہیں، اور تمام شراکت داروں پر اس کے مثبت سماجی اور معاشی اثرات کو نمایاں کرتے ہیں۔ مارٹن ڈاؤ گروپ شمولیتی ورک پریکٹسز میں اپنی قیادت کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے اور اپنے تمام شراکت داروں کے لیے ترقی اور کامیابی کے مواقع پیدا کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین