اتوار, اپریل 19, 2026
ہومبزنسمعروف کرکٹر شاہد آفریدی نے نیشنل بینک میں اسپورٹس کنسلٹنٹ کی ذمہ...

معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے نیشنل بینک میں اسپورٹس کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سنبھال لی

کراچی، 16 اپریل 2026: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بطور اسپورٹس کنسلٹنٹ ادارے کو جوائن کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کے لیے بینک کے عزم کو مستحکم بناتا ہے۔

شاہد آفریدی اپنی شاندار کرکٹ خدمات اور جارحانہ کھیل کے سبب دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ (ODI) میں 17 سال تک تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ اپنے پاس رکھا، جو ان کی غیرمعمولی صلاحیت اور عالمی سطح پر اثر انگیزی کا مظہر ہے۔ این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی سمیت سینئر ایگزیکٹوز نے شاہد آفریدی کا ادارے میں پُرتپاک خیرمقدم کیا۔

رحمت علی حسنی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”شاہد آفریدی کو این بی پی اسپورٹس کا حصہ بنانا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ ان کا بے مثال تجربہ، قائدانہ صلاحیتیں اور کھیل سے گہراؤ لگاؤ ہمارے اس مشن کو مزید تقویت دے گا جس کا مقصد بہترین کارکردگی کا فروغ اور نچلی سطح سے لے کر پیشہ ورانہ سطح تک ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا ہے۔“

این بی پی ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا، ”اسپورٹس پروگراموں کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے انہیں این بی پی اسپورٹس کو حصہ بنایا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ملک میں کھیلوں کے فروغ میں این بی پی کے کردار کو سراہا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی تیاری میں اس کے کردار اور ورثے کو اجاگر کیا۔ شاہد آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی سرپرستی اور این بی پی کے پلیٹ فارم کے ذریعے مستقبل کے اسٹارز کی تیاری میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

شاہد آفریدی کی شمولیت این بی پی کے اس وژن کو مزید تقویت دیتی ہے جس کا مقصد ملک میں کھیلوں کا فروغ اور آئندہ نسل کے کھلاڑیوں کو بااختیار بنانا ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین