اتوار, اپریل 19, 2026
ہومرئیل اسٹیٹایس ای سی پی نے جے ایس ریٹ کے یونٹس کی اسٹاک ایکسچینج میں...

ایس ای سی پی نے جے ایس ریٹ کے یونٹس کی اسٹاک ایکسچینج میں پبلک افرنگ کی اجازت

اسلام آباد، 17 اپریل:  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جے ایس رینٹل ریٹ کے یونٹس کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی ہے۔

اس پیشکش کے تحت سرمایہ کار رینٹل رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) کے یونٹس خرید کر باقاعدہ آمدن حاصل کر سکیں گے، جس سے انہیں کیپیٹل مارکیٹ کے ذریعے رئیل اسٹیٹ سے منسلک منافع کمانے کا موقع ملے گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق جے ایس رینٹل ریٹ رواں مالی سالکے دوران پاکستان استاک ایکسچینج کے مین بورڈ پر ہونے والی  نویں لسٹنگ ہے، جبکہ یہ اس سال لسٹ ہونے والی تیسری ریٹ اسکیم ہوگی۔ اس نئی لسٹنگ کے بعد پی ایس ایکس پر لسٹڈ ریٹ اسکیمز کی مجموعی تعداد چھ ہو جائے گی۔

جے ایس ریٹ کے یونٹس کی آفرنگ کے تحت ریٹ کے 25 فیصد یونٹس، یعنی 53.6 ملین یونٹس، فکسڈ پرائس میکانزم کے ذریعے سرمایہ کاروں کو پیش کیے جائیں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق جے ایس رینٹل ریٹ کا انتظام جے ایس انوسٹمنٹ کر رہی ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی لسٹنگز کا تسلسل سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔ نئی لسٹنگز سے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع مزید وسیع ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین