اتوار, اپریل 19, 2026
ہومبزنسپاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری برقرار، گروتھ میں...

پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری برقرار، گروتھ میں تیزی

اسلام آباد، 18 اپریل: پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ اس سال جنوری سے مارچ کے دوران سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہونے والی 220 کمپنیاں غیر ملکی ڈائریکٹرز نے رجسٹرہوئیں ۔ ان کمپنوں جن کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 65 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران غیر ملکی ڈائریکٹرز رکھنے والی کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 64 کروڑ روپے تھا۔

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنیاں رجسٹر کروانے کے رجحان میں مسلسل اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک پر اعتماد کا اظہار ہے۔

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں (جنوری تا مارچ 2026) کے اعدادوشمارکے مطابق غیر ملکی ڈائریکٹرز رکھنے والی زیادہ تر کمپنیاں ٹریڈنگ، سروسز، آئی ٹی، تعمیرات اور مائننگ کے شعبوں میں رجسٹر ہوئیں ہیں ، جو معیشت کے روایتی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایس ای سی پی کے ڈیٹا کے مطابق جنوری تا مارچ کے دوران 10,318 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد زیادہ ہیں۔ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 58.6 فیصد پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیوں ہیں جبکہ 37.9 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں تھیں، جو کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں فروغ کو ظاہر کرتا ہے۔

اس عرصے کے دوران 50 فیصد کمپنیاں پنجاب میں 19 فیصد اسلام آباد، 15.5 فیصد سندھ  میں جبکہ 15 فیصد بلوچستان، خیبر پختونخواہ اورگلگت بلتستان میں رجسٹر ہوئیں۔

شعبہ کے لحاظ سے سب سے زیادہ کمپنیاں آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 2,065 تھیں، جبکہ ٹریڈنگ 1687 اور سروسز 1288 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسی طرح رئیل اسٹیٹ اور کنسٹریکشن میں  934 کمپنیاں ، سیاحت میں 581 ، فوڈ اور بیورجز میں 497 اور تعلیم میں 363 کمپنیاں رجسٹر ہوئِیں۔

ان تین ماہ کے دوران ایس ای سی پی نے 95,823 کارپوریٹ فائلنگز پراسیس کیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ زائد ہیں ۔ اس سہ ماہی میں پوسٹ انکارپوریشن فائلنگز میں 33 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جو کہ بہتر کمپلائنس اور ایک مستحکم کارپوریٹ گورننس کی عکاسی ہے۔

 سیکیورڈ ٹرانزیکشنز رجسٹری میں ان تین ماہ کے دوران 6,000 سے زائد فنانسنگ اسٹیٹمنٹس فائل ہوئیں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے 5,000 سے زائد سرچز کی گئیں، جو ملک میں مالیاتی سوروسز کی فراہمی میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مالیا تی شمولیت کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین