کراچی، پاکستان : ابھی مائیکرو فنانس بینک نے ریڈ ٹون گروپ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد ریڈ ٹون کے ملازمین کو زیادہ مالی سہولت اور قرض تک آسان رسائی فراہمی کے لیے جدید بینکاری خدمات کو متعارف کروانا ہے۔
ا س حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے گئے۔ ریڈ ٹون گروپ کی جانب سے چیف فنانشل آفیسر آصف اقبال اور ابھی مائیکروفنانس بینک کی جانب سے ہیڈ ٹرانزیکشن و ایمپلائی بینکنگ محمد عمر رؤف نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کی۔ اس تقریب میں دونوں اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس اشتراک کے تحت ریڈ ٹون گروپ کے ملازمین کوابھی مائیکروفنانس بینک کی جانب سے خصوصی بینکاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جن میں سیلری اکاؤنٹس، ڈیجیٹل بینکنگ سروسز، فنانسنگ سہولیات اور دیگر مالیاتی مصنوعات شامل ہیں۔ جو ان کی مالی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
یہ شراکت داری اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ جدید مالیاتی حل کے ذریعے ملازمین کومالی طور پر بااختیار بنانے سے کام کی جگہ پر کارکردگی اور مالی استحکام کو بھی فروغ دیا حاصل ہوگا۔ ریڈ ٹون کے جدت پر مبنی کارپوریٹ ماحول اور ابھی کے صارف دوست بینکاری نظام کو یکجا کر کے دونوں ادارے ملازمین کو فائدہ ہوگا۔
دونوں اداروں کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ آسان اور مؤثر مالیاتی سہولیات کی فراہمی ایک مضبوط اور مالی طور پر محفوظ افرادی قوت کی تشکیل کے لیے نہایت ضروری ہے
ابھی مائیکروفنانس بینک اور ریڈ ٹون کے درمیان معاہدہ
مزید پڑھیں

