بدھ, مئی 13, 2026
ہوممیٹلقندوز میں سونے کی کان پر کام کا 5 سالہ معاہدہ طے

قندوز میں سونے کی کان پر کام کا 5 سالہ معاہدہ طے

کابل (بی این اے): ملا ہدایت اللہ بدری نے صوبہ قندوز کے ضلع قلعہ زال میں سونے کے کان پر کام کے لیے 5 سالہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

وزارتِ معادن و پٹرولیم کے مطابق یہ معاہدہ سبحان مومند اور خدمات معدنی و استخراج قرغیزستان کے ساتھ طے پایا، جبکہ اس موقع پر آذربائیجان اور قرغیزستان کے سفرا بھی موجود تھے۔

وزارت کے بیان کے مطابق مذکورہ کان کا رقبہ 5.97 مربع کلومیٹر ہے اور اس منصوبے میں 20 ملین 240 ہزار امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

معاہدے کے تحت کمپنی 30 فیصد رائلٹی ادا کرنے کے علاوہ سماجی خدمات کے مختلف شعبوں میں 2لاکھ ڈالر خرچ کرے گی۔ کمپنی نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ منصوبے کے ذریعے براہِ راست 100 افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

آذربائیجان اور قرغیزستان کے سفیروں نے وزارتِ معادن و پٹرولیم کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے ممالک کی کمپنیاں افغانستان کے معدنی شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

وزیرِ معادن و پٹرولیم نے اس دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے تینوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزارت افغانستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین