ہفتہ, جولائی 11, 2026
ہومبینک اور مالیاتاین بی پی نے این ایچ ایم پی کیلئے راست کیو آر...

این بی پی نے این ایچ ایم پی کیلئے راست کیو آر لائسنسنگ فیس کلیکشن سلوشن کا آغاز کر دیا

کراچی، 13 مئی، 2026: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کے ساتھ شراکت داری کے تحت راست کیو آرپر مبنی لائسنسنگ فیس کلیکشن سلوشن کو آغاز کردیا ہے، جو نیشنل بینک کے پبلک سیکٹر ڈیجیٹائزیشن کے سفر میں ایک اور سنگ میل ہے۔

اس معاہدے کو ایک دستخط کی تقریب کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی، جس کے تحت لائسنسنگ خدمات کی ادائیگیوں کو موقع پر ہی تیزرفتار، محفوظ اور مکمل طور پر کیش لیس بنانے کے لیے راست کیو آر کا استعمال کیا جائے گا۔ اس اقدام سے شہریوں کو سہولت، جبکہ این ایچ ایم پی کی ریکوری اور شفافیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اس اقدام کو احمد علی اطہر وِنگ، ہیڈ ڈی بی جی نارتھ کی قیادت میں شروع کیا گیا اور فرحان درانی ایس وی پی / ڈی بی جی کی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچا۔ معاہدے پر محمد ثاقب، ریجنل ہیڈ اسلام آباد این بی پی اور شہباز عالم، ایس پی/این ایچ ایم پی نے دستخط کیے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں عمران گل، جی ایم اسلام آباد،این بی پی، عامر سہیل، ریلیائبلٹیز اسلام آباد، این بی پی، حسن وسیم، ڈی ٹی او/ڈی بی جی، اور اصغر علی یوسفزئی، ڈی آئی جی/این ایچ ایم پی سمیت این ایچ ایم پی کے سینئر عہدیداران موجود تھے۔ تقریب میں دونوں اداروں کی جانب سے ہم آہنگی، باہمی اعتماد اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

یہ شراکت داری این بی پی کی سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشنز کی قیادت کو مزید مستحکم بناتی ہے اور مستقبل میں وسیع تر تعاون کی راہ ہموار کرتی ہے، جس میں ایمپلائی بینکنگ، دیگر مالیاتی خدمات کی فراہمی اور ملک بھر میں ڈرائیونگ لائسنس فیس کی راست کیو آر پر مبنی وصولیوں کے دائرہ کار میں توسیع شامل ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین