کراچی، 12 مئی 2026: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کی جانب سے مالی سال 2017 تا 2023 کے منظور شدہ ملٹی ایئر ٹیرف فریم ورک کے تحت اختتامی مدت ایڈجسٹمنٹس (End of Term Adjustments) سے متعلق دائر درخواست پر عوامی سماعت مکمل کرلی۔
ان ایڈجسٹمنٹس کے طریقہ کار کو نیپرا نے پہلے ہی MYT فیصلے (مالی سال 2017 تا 2023) اور مڈ ٹرم ریویو فیصلے میں شامل اور منظور کیا تھا، جس کے تحت کنٹرول پیریڈ کے اختتام پر مخصوص اجزاء کا جائزہ ایک طے شدہ ریگولیٹری میکانزم کے ذریعے لیا جانا تھا۔
سماعت کے دوران کے-الیکٹرک نے اتھارٹی کو آگاہ کیا کہ مجموعی EoT ایڈجسٹمنٹ کا دعویٰ 43.6 ارب روپے بنتا ہے، جس میں ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی کے اثرات برائے منظور شدہ ریٹرن آن ایکویٹی (RoE)، سرمایہ کاری سے متعلق ایڈجسٹمنٹس، اور ورکنگ کیپیٹل کی حقیقی صورتحال شامل ہے، جو MYT فریم ورک کے تحت منظور شدہ تخمینوں کے مقابلے میں حقیقی بیلنسز کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
یوٹیلیٹی نے مزید بتایا کہ اس نے ٹیکسز سے متعلق پاس تھرو کلیمز کی منظوری بھی طلب کی ہے، جو نیپرا کے MYT فیصلے کے مطابق ادا کیے گئے اور اسی کے تحت دعویٰ کیا گیا ہے۔
کے-الیکٹرک نے سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ تمام جمع کرائے گئے دعوے مکمل طور پر ان شقوں، طریقہ کار اور میکانزم کے مطابق ہیں جو نیپرا نے مالی سال 2017 تا 2023 کے MYT فریم ورک کے تحت پہلے ہی منظور کیے ہیں۔

