کراچی، 22 مئی، 2026: فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے ڈیجیٹل بینکر کے زیراہتمام منعقد ہ گلوبل اسلامک فنانس انوویشن ایوارڈز 2026 میں متعدد اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں، جس نے عالمی سطح پر نمایاں اسلامی بینک کے طور پر اس کی حیثیت مستحکم بنایا ہے۔ مختلف بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ سخت مقابلے میں ایف بی ایل کی یہ کامیابی عالمی اسلامی مالیاتی صنعت میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ اعزازات ایف بی ایل کی جدت، صارف مرکوز حکمت عملی اور شریعہ کمپلائنٹ بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ بینک نے ڈیجیٹل جدت، موبائل بینکنگ، جدید اور صارف دوست آن بورڈنگ سلوشنز، اسلامی کنزیومر اور ڈپازٹ پروڈکٹس، مالی شمولیت کے اقدامات، انویسٹمنٹ بینکنگ اور رسک مینجمنٹ سمیت اہم شعبوں میں ایوارڈز حاصل کیے۔ یہ کامیابیاں اس بات کو اجاگر کرتی ہیں کہ فیصل بینک صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق جدید، موثر اور قابل اعتماد مالیاتی حل فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ”عالمی سطح پر سراہا جانا ہمارے لیے باعث فخر ہے، جو اسلامی بینکاری میں جدت اور اعلیٰ معیار کے ہمارے عزم کی توثیق کرتا ہے۔ یہ ایوارڈز ہماری ٹیموں کی محنت اور لگن کا ثبوت ہیں اور اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہم اسلامی مالیات کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے جدت کو فروغ دینے، مالی شمولیت کو بڑھانے اور صارفین و کمیونیٹیز کے لیے دیرپا قدر پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔“
یہ عالمی اعزازات فیصل بینک کی ایک ترقی پسند اور عالمی سطح پر مسابقتی ادارے کے طور پر ساکھ کو مزید مستحکم بناتے ہیں۔ بینک اپنی تبدیلی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرنے، ٹیکنالوجی پر مبنی صارف خدمات کو بہتر بنانے اور اسلامی مالیاتی شعبے کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

