پیر, جون 1, 2026
ہومبزنسایس ای سی پی فعال اور قانونی تقاضے پوری کرنے والی...

ایس ای سی پی فعال اور قانونی تقاضے پوری کرنے والی کمپنیوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

اسلام آباد، یکم جون: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ‘سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس’ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،۔ سرٹیفکیٹ اس بات کی تصدیق کرے گا کہ کمپنی ایس ای سی پی ریکارڈ کے مطابق رجسٹرڈ، فعال اور قانونی تقاضے پورے کرتی ہے¬۔سرٹیفکیٹ ایس ای سی پی کے ریکارڈ کی بنیاد پر اس بات کی تصدیق فراہم کرے گا کہ کمپنی کے خلاف کسی قسم کی کمپلاٗنس یا دیگر شکایات موجود نہیں۔

یہ فریم ورک ملکی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز بشمول سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں، سرکاری حکام، کاروباری شراکت داروں اور دیگر مارکیٹ کے شرکاء کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ہے۔ یہ کسی بھی کمپنی کی قانونی اور تعمیلی حیثیت کی قابلِ اعتماد تصدیق فراہم کرتا ہے، جس سے ریگولیٹری کمپلاٗنس میں اضافہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر فعال کمپنی ، یا ایسی کمپنی جو کسی تنازعہ، انکوائری یا تحقیقات کی زد میں ہو، یا اس کی ریٹرن یا فائلنگز مکمل نہ ہوں یا زیرِ التوا ہو، یا جہاں کمپنی کا ایس ای سی پی کے رجسٹر میں ریکارڈ نامکمل، غلط یا گمراہ کن ہو، تو ایسی صورت میں ‘سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس’ جاری نہیں کیا جائے گا۔

یہ اقدام ایس ای سی پی کے وسیع تر ریگولیٹری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد کارپوریٹ گورننس کو مضبوط بنانا، کارپوریٹ ریکارڈز کی ساکھ کو بہتر بنانا، شفافیت کو فروغ دینا اور پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ اس کے حصول کے لیے درخواستیں رجسٹرار آف کمپنیز کو جمع کروائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین