ہفتہ, جولائی 11, 2026
ہومانرجیپی پی ایل نے تیل و گیس کے دریافتی اور پیداواری شعبے...

پی پی ایل نے تیل و گیس کے دریافتی اور پیداواری شعبے میں آپریشنز میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کے لئے فولیو3 کے ساتھ مفاہمت

کراچی، 9 جون 2026: پی پی ایل نے تیل و گیس کے دریافتی اور پیداواری شعبے میں آپریشنز کو مزید دانشمندانہ اور مؤثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے استفادہ کرنے کی غرض سے اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی فولیو3، جس کا ہیڈ کوارٹر امریکہ میں ہے اورعالمی سطح پر خدمات فراہم کرتی ہے، کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں۔

پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد خالد رحمان نے فولیو3 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدنان لاوائی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔اس موقع پر پی پی ایل کے جنرل منیجر شیئرڈ سروسز، بریگیڈیئر اعجاز احمد خان HI(M)، ریٹائرڈ اوردونوں کمپنیوں کے دیگرافسران بھی موجود تھے۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی)  کے استعمال کو فروغ دیتے ہوئے، یہ اشتراکِ عمل آپریشنل اور کاروباری امور کے اہم شعبوں میں مواقع کا جائزہ لے گا، جن میں ڈرلنگ کی بہتری، دریافت، پیشگی مرمت و نگہداشت (پریڈکٹیو مینٹیننس) اور ادارہ جاتی امور شامل ہیں۔ فولیو3 کی مصنوعی ذہانت(اے آئی) کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے یہ شراکت داری اے آئی کے عملی استعمال کو تیز کرنے اور آپریشنز کے مختلف شعبوں میں جدت کو فروغ دینے کی کوشش کرے گی۔

مفاہمتی یاداداشت پر دستخط کرنے کا یہ قدم پی پی ایل  کے اس عظم کا مظہر ہے جس میں کمپنی ملک کے لیے پائیدارتوانائی کی فراہمی کے لیے بہتر اور تخلیقی لحاظ سے معاون تریقہ کار فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین