اتوار, جون 14, 2026
ہومبزنسپیک دودھ اور ڈیری مصنوعات کی قیمت میں تین فیصد تک کمی...

پیک دودھ اور ڈیری مصنوعات کی قیمت میں تین فیصد تک کمی اور پیکٹ پر قیمت درج ہوگی۔

وفاقی بجٹ میں پیک دودھ اور اس سے بنی اشیاء کو سیلز ٹیکس کے تھرڈ شیڈول میں شامل کر لیا گیا

کراچی: وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے متعدد اشیاء کو تھرڈ شیڈول میں شامل کردیا ہے۔ جن مصنوعات کو تھرڈ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے ان میں پیک دودھ، ڈیری مصنوعات، مٹھائیاں، جام، جیلی، کیچپ، مصالحہ جات، خوردنی تیل، گھی، کراکری، ہیئر آئل، شیمپو،جوتے، پرفیوم، باڈی اسپرے، بیکری آئٹم اور پلاسٹک کی گھریلو اشیاءسمیت سینیٹری مصنوعات شامل ہیں۔

پیک دودھ اور ڈیری مصنوعات کو تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے سے ان پر عائد اضافی سیلز ٹیکس ختم ہوجائے گا۔ انڈسٹری زرائع کا کہنا ہے کہ ڈیری مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے علاوہ 3 فیصد سیلز ٹیکس مذید عائد کیا جاتا تھا۔ اس طرح دودھ سے بنی اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 21 فیصد تک پہنچ جاتی تھی۔ سیلز ٹیکس کے قوانین کے مطابق اضافی سیلز ٹیکس کی ادائیگی ریٹیلرز کو کرنا تھی۔مگر ریٹیلرز اس اضافی سیلز ٹیکس کو ادا کرنے سے انکار کررہے تھے جبکہ حکومت یہ ٹیکس ریٹیلر سے وصول کرنے کے بجائے کمپنی سے دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کے نکلتے وقت ہی وصول کرلیتی تھی۔ اس طرح ریٹیلرز پر ٹیکس بھی عائد نہیں ہوتا تھا۔ اور دودھ کی قیمت میں 3 فیصد بڑھ بھی جاتی تھی۔ دودھ اور اس سے متعلق اشیاء کو تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے سے تین فیصد اضافی ٹیکس ختم ہوگیا ہے۔ اور اس کے علاوہ اب دودھ پیک کرنے والی کمپنیاں پیکٹ پر قیمت نہ لکھنے کا جواز بھی ختم ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

تازہ ترین