کراچی: ایزی پیسہ کی فعالیت سے متعلق افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ ایزی پیسہ بدستور فعال ہے اور معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔2008 سے پاکستان کے پہلے والٹ کے طور پرایزی پیسہ نے محفوظ، قابل اعتماد اور جدید مالی خدمات کے ذریعے لاکھوں پاکستانیوں کو بااختیار بنایا ہے۔ 2025 سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تحت ملک کے پہلے ڈیجیٹل بینک کے طور پرکمپنی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صارفین کے فنڈز مکمل طور پر محفوظ رہیں۔
ملک بھر میں 60 ملین سے زائد رجسٹرڈ صارفین کو خدمات فراہم کرنے والا ایزی پیسہ مکمل طور پر فعال ہے، اور پاکستان میں مالی شمولیت کے فروغ کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ہمیں حال ہی میں ایزی پیسہ اَیپ سروس میں پیش آئے عارضی تعطل کا ادراک ہے، جو ایک تکنیکی مسئلے کے باعث پیش آیا۔ ہم اس پر معذرت کرتے ہیں۔ صارفین کا اعتماد ہماری اولین ترجیح ہے، اور اسی مقصد کے تحت ہم نے اپنے نظام کی بہتری ،استحکام اور بلاتعطل سروس کی فراہمی کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے ہیں۔

